مظفرآباد

دی نالج سکول گوجرہ میں 12 ربیع الاول کی شاندار تقریب کا انعقاد

مظفر آباد(محاسب نیوز)گوجرہ: دی نالج سکول گوجرہ کیمپس میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔ طلبہ و طالبات نے آقا ﷺ کی مدح سرائی کرتے ہوئے اپنی خوبصورت آوازوں سے محفل کو نورانی بنا دیا۔تقریب میں طلبہ نے نعتیہ مشاعرے، تقاریر اور ملی نغمے پیش کیے۔ ننھے بچوں کی معصومانہ آوازوں میں بارگاہِ رسالت ﷺ میں عقیدتوں کے پھول نچھاور کیے گئے تو سامعین پر روحانی کیفیت طاری ہوگئی۔ ایم ڈی ادارے سید امتیاز نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ”نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے، ہمیں اپنی زندگیوں کو انہی کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا چاہیے۔” انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ میں اس دن کو منانے کا مقصد اُن کے دلوں میں نبی پاک ﷺ کی محبت کو مزید اجاگر کرنا ہے۔آخر میں درود و سلام کی روح پرور محفل سجائی گئی اور حضور ﷺ کی امت کی سلامتی و پاکستان کی ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر طلبہ و اساتذہ کے لیے میلاد کے حوالے سے خصوصی ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button