مظفرآباد

بھارت یاسین ملک کی زندگی کے حوالے سے انتہائی قدم اٹھاسکتاہے‘خواجہ فاروق

مظفرآباد(محاسب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد نے آزادکشمیر کی جملہ سیاسی جماعتوں کے سربراہان،آزادکشمیر اسمبلی کے تمام اراکین اسمیت تمام اہل فکر ودانش سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے پاس وقت بہت کم ہے،بھارت یاسین ملک کی زندگی کے حوالے سے کوئی بھی انتہائی قدم اٹھاسکتاہے جس کی تلافی/ مداوا ممکن نہ ہوگا،بار ہا حکومت آزادکشمیر آزادکشمیر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طورپر آزادکشمیر اسمبلی کا اجلاس بلائیں۔APHCکی قیادت بشمول مشعال ملک اہلیہ یاسین ملک کو اعتماد میں لے کر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں تاکہ ایک متفقہ قومی موقف کو لیکر ہم سب عالمی میڈیا،اسلام آباد میں موجود اہم ممالک کے سفارت خانوں کو یاداشت پیش کرسکیں کہ بھارتی حکومت کی مقبول بٹ اور افضل گورو شہید کی طرح یاسین ملک کے حوالے سے کوئی بھی ناقابل تلافی اقدام کرنے سے باز رکھیں۔خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ آزادکشمیر اسمبلی 10،11فروری کو سپیکرز کانفرنس مظفرآبادمیں کرنے جارہی ہے،کیا سپیکرز کانفرنس اس مرحلے پر ضروری ہے،یاسین ملک کی زندگی کے حوالے سے آزادکشمیر اسمبلی کا اجلاس بلایاجانا ضروری نہ ہے۔کیا ہم بیس کیمپ کی حکومت اسمبلی کہلانے کے مستحق ہیں۔11 فروری مقبول بٹ شہید کا یوم شہادت ہے کیا ہم کسی اور دن کو یوم شہادت منائے جانے کے انتظارمیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ فوری طورپر آزادکشمیر اسمبلی کا اجلاس بلائیں جس میں APHC کی قیادت مشعال ملک اور یاسین ملک کی دختر کو بھی دعوت دیں،بلکہ یاسین ملک کی دختر کو اپنے عظیم والدیاسین ملک کو در پیش خطرات کے حوالے سے اسمبلی سے خطاب کا موقع دیں، یہ سب اقدام آزادکشمیر کی حکومت اور تمام پارلیمانی پارٹیاں جتنی جلدی کریں اتنا ہی بہترہوگا۔

Related Articles

Back to top button