مظفرآباد

مذاکرات کی کامیابی خوش آئند، معاہدہ کسی کی فتح و شکست نہیں، چوہدری یاسین

مظفرآباد(محاسب نیوز)صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمدیٰسین نے کہا ہے کہ وفاقی کمیٹی اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کی کامیابی خوش آئند ہے اور یہ کسی کی فتح و شکست نہیں بلکہ جمہوریت اور عوام کی فتح ہے تاہم چند ناخوشگوار واقعات جن میں قیمتی جانوں کا ضائع ہونا افسوسناک ہے جن کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالٰی جاں بحق ہونے والوں کے درجات بلند فرمائیں آمین انہوں نے کہا کہ یہ بہت نازک وقت تھا اور دشمن خطہ کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا تھا لیکن وفاقی کمیٹی کے سربراہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور آن کی ٹیم کے ساتھ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی مذاکراتی ٹیم نے فہم و فراست کا مظاہرہ کر کے عدم استحکام کی تمام سازشیں ناکام بنا دی انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں لیکن حکومت فوری طور پر جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی امداد کرے انہوں نے کہا کہ خطہ اس وقت کسی بھی خرابی کا متحمل نہیں ہو سکتا تھا اس حوالے سے حکومت پاکستان نے پہلے بھی اچھا کردار ادا کیا اور ایک بار پھر حکومت پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کا کشمیریوں سے لازوال رشتہ ہے اور کوئی بھی اس رشتے کو کمزور نہیں کر سکتا اور یہ رشتہ مزید مضبوط ہو گا

Related Articles

Back to top button