مظفرآباد
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں،41دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (صباح نیوز)سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیاں کے دوران 41 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 29 جنوری 2026 کو سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کارروائی کے دوران 30 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جبکہ پنجگور میں بھی سکیورٹی فورسز نے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں دہشتگردوں کے خلاف کی گئیں، پنجگور میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو م¶ثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں سے بینک ڈکیتی سے لوٹی گئی رقم بھی برآمد کر لی گئی، برآمد رقم 15 دسمبر 2025 کو پنجگور میں ہونے والی بینک ڈکیتی کی تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی م¶ثر اور پیشگی معلومات پر مبنی تھی، جس کے ذریعے دہشت گردوں کی منصوبہ بندی ناکام بنائی گئی۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اور ان کے ممکنہ مزید منصوبوں کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس کارروائی کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے اور عوام سے کہا ہے کہ وہ کسی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فورسز کو دیں تاکہ مستقبل میں دہشت گردانہ کارروائیوں کو روکا جا سکے۔





