باغ میں محکمہ وائلڈ لائف ے بکروالوں سے جنگلی بکری رائیں کو ریسیکو کرلیا

مظفرآباد (خبرنگارخصوصی)محکمہ وائلڈ لائف فشریز ضلع باغ ہلاں گیم ریزرو کے ہیڈ واچر سید امتیاز شیرازی نے بکروالوں سے جنگلی بکری رائیں کو ریسیکو کرلیا جس کو مظفرآباد پٹہکہ چڑیا گھر میں دیگرجانوروں میں موجود میل رائیں کے ساتھ جوڑا کی شکل میں رکھا جائیگا۔ گزشتہ روز سیکرٹری وائلڈ لائف فشریز طاہر محمودمرزا،نائب ناظم عبدالشکور خان، نائب ناظم سخی الزمان نے پٹہکہ بریڈنگ سنٹر چڑیا گھر کیلئے عملہ کے حوالہ کرکے روانہ کیاہے اس موقع پر بتایا گیا کہ اس جنگلی بکری رائیں کی عمر چارماہ ہے اسے نر رائیں کے ساتھ بطور جوڑا کیلئے رکھا گیا ہے۔ IUCNکے مطابق یہ جانور خطرات سے دوچار انواع میں شامل ہیں۔ ان کی حفاظت نہایت ضروری ہے محکمہ وائلڈ لائف ایکٹ 2024کے مطابق اسکو مارنے قید کرنے سمگل کرنے کی سزا 6ماہ قید کے علاوہ دو لاکھ روپے جرمانہ ہے۔ سیکرٹری وائلڈ لائف فشریز عامر محمود مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی سے جو لوگ جنگلی حیات کے تحفظ میں محکمہ وائلڈ لائف کے ساتھ معاون ثابت ہوتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ تعریفی اسناد کے علاوہ سرکاری سطح پر ان کی خدمات کو سراہا جاتا ہے جنگلی حیات کے تحفظ وفروغ کیلئے محکمہ مقامی لوگوں کی شمولیت اور ان میں شعور کی آگاہی مہم جاری رکھے ہوئے ہے جس سے ریاست کی جنگلی حیات کوقدرتی ماحول میں بہتر افزائش نسل کا موقع ملنے کے علاوہ غیر قانونی شکار کی حوصلہ شکنی ممکن ہوسکتی ہے۔