مظفرآباد

ساجد عباسی مسلم کانفرنس میں شامل، عوامی خدمت میں کردار اداکرینگے،سردار عتیق

مظفرآباد(محاسب نیوز)معروف رہنماؤں کی آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس میں شمولیت، معروف سیاسی رہنما سردار ساجد اقبال عباسی (پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر) چمیاٹی اور سردار بابو احسان سنگھڑ بٹھاڑا سے اپنے ساتھیوں کے ساتھ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس میں شامل ہو گئے۔انہوں نے یہ شمولیت رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی 58ویں برسی کے عظیم الشان اجتماع کے دوران اختیار کی۔ اس موقع پر صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے انہیں پھولوں کے ہار ڈال کر دل سے خوش آمدید کہا اور مبارک باد پیش کی۔صدر جماعت سردار عتیق احمد خان نے اس موقع پر کہا کہ مسلم کانفرنس کے نظریات و افکار کی روشنی میں پارٹی میں شامل ہونے والے رہنما آزاد کشمیر کی سیاسی و عوامی خدمت میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مسلم کانفرنس اپنے نظریات کے مطابق عوامی خدمت اور ترقیاتی کاموں کو ترجیح دے گی۔یہ شمولیت پارٹی کی مقبولیت اور سیاسی اثر و رسوخ میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے اور آزاد کشمیر کے سیاسی منظرنامے میں اہم تبدیلی کی علامت ہے۔سردار عتیق احمد خان کا کہنا تھا کہ مسلم کانفرنس پاکستان کے ساتھ غیر مشروط وابستگی پر یقین رکھتی ہے۔مسلم کانفرنس اور تحریک آزادی کشمیر روزاول سے لازم وملزوم ہیں۔

Related Articles

Back to top button