مظفرآباد

عبدالماجد خان کی زیر صدر پی اے سی اجلاس‘ صحت کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال

مظفرآباد(سٹاف رپورٹر) چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالماجد خان کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی۔ آغاز اجلاس چیئر مین پی اے سی کے بھائی ڈاکٹر عبدالحلیم خان مرحوم کے بلندیء درجات کے لیے دعا کی گئی۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے چوہدری اظہر صادق و چوہدری محمد اکبر ابراہیم ممبران کمیٹی پر مشتمل انکوائری کمیٹی قائم کر دی، یہ سب کمیٹی ایک ماہ کے اندر کمزور مالی نظم و ضبط کی بناپر بلات بجلی کے بقایا جات ادا نہ کرنے پر حکومتی نقصان کے سلسلہ میں جملہ پیراجات پر انکوائری رپورٹ پی اے سی میں پیش کرنے کی پابند ہو گی۔ پی اے سی نے سب کمیٹی کو اختیار دیا ہے کہ جسے ضروری گردانیں سب کمیٹی میں شامل کریں تاکہ مفصل رپورٹ پیش ہو۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے واضح کیا کہ پیرا جات کے مراحل ہوتے ہیں، ورکنگ پیپر میں آڈٹ پیرا آنے کے بعد نارملی ڈی اے سی میں نہیں جا سکتا۔لہذا ضروری ہے کہ ڈی اے سی کا بروقت انعقاد کیا جائے۔مزید یہ کہ پی اے سی کی ہدایت کی روشنی میں 15 ایام کے اندر پی اے سی سیکرٹریٹ سے ریکارڈ ویر یفاء کروائیں تا کہ متعلقہ آڈٹ پیرا minutes میں دوبارہ نہ آئے۔ کمیٹی نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ کمپلائنس پیش کی جائیں۔کمیٹی نے واضح کیا کہ اوپریشنل مجبوری اپنی جگہ مگر قواعد کار پر عملدرآمد لازم ہے۔کمیٹی کے اجلاس میں ممبران کمیٹی چوہدری محمد اکبر ابراہیم،عاصم شریف بٹ، محترمہ تقدیس گیلانی سمیت سپیشل سیکرٹری صحت محمد یونس میر، ڈی ایچ ایس ایڈمن ڈاکٹر محمد فاروق اعوان، سپیشل سیکرٹری مالیات سید محسن علی گیلانی، ڈی جی آڈٹ سعید اللہ خان نیازی، ڈی اے جی طاہراقبال مغل، ڈائریکٹر احتساب بیورو راجہ عبدالقدوس، ایس پی اینٹی کرپشن محمد سلیم درانی، سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت حسین نے سیکرٹری کمیٹی کے فرائض سر انجام دیے۔ان کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری اسمبلی راجہ ضیائالحق و ڈپٹی سیکرٹری نثاراعوان نے شرکت کی۔ کمیٹی آج بروز بدھ بھی محکمہ صحت کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرے گی۔

Related Articles

Back to top button