سابق صدر بیرسٹر سلطان اور آیت اللہ خامنہ ای کی شھادت پر تعزیتی ریفرنس

مظفرآباد (پی آئی ڈی) معروف کشمیری رہنما سابق صدر ریاست وزیراعظم قائد حزب اختلاف بیرسٹر سلطان محمود کی لازوال جدوجہد اور برادر اسلامی ملک ایران کے سپریم کمانڈر ملت اسلامیہ کے رہنما آیت اللہ خامنہ ای کی عظیم شھادت کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پیپلز پارٹی سٹی اور لبریشن سیل کے باہمی اشتراک سے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں پہلے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام مکاتب فکر کے زعماء نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور میرپور انجینئرنگ یونیورسٹی کو انکے نام سے منسوب کرنے کی تجویز پیش کردی اور صدر ریاست وزیراعظم قائد حزب اختلاف صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے عالمی سطح پر جاندار جدوجہد عوامی حقوق کے تحفظ آئین قانون کی حکمرانی جمہوریت کی بالادستی پانچ سالہ مثالی طرز حکمرانی سمیت ملت اسلامیہ کے عظیم رہنما آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ فتنہ الخوارج کے خلاف چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں آپریشن غضب للحق میں افواج پاکستان کو ملنے والی تاریخی کامیابی پر خراج تحسین پیش کر کے انھیں اہل کشمیر کی جانب سے اپنے غیر متزلزل تعاون کا یقین دلایا اور پہلے قومی کشمیری رہنما سابق صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو گن کیرج اعزاز دینے پر صدر پاکستان آصف علی زرداری وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف چیف آف آرمی سٹاف حافظ سید عاصم منیر اور قومی سلامتی کے اداروں الیکٹرانک پرنٹ ڈیجٹل سوشل میڈیا پاکستانی عوام کا شاندار الفاظ میں شکریہ ادا کیا گیا اور ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کو امت مسلمہ ا پر حملہ قرار دیتے ہوئے سابق وزیراعظم ایٹمی پروگرام کے بانی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی طرف سے اسلامی ممالک کے اتحاد و یگانگت متفقہ حکمت عملی کی خاطر او آئی سی کے پلیٹ فارم سے دوسری اسلامی سربراہی کانفرنس طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا سابق صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفات اور سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای انکے اہل و عیال اور ساتھیوں کی شہادتوں کے بعد آزاد کشمیر بھر میں پہلا تعزیتی ریفرنس وزیراعظم سیکرٹریٹ کے وسیع حال میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی حلقہ سات لیپہ ویلی ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر شوکت جاوید میر نے کی تعزیتی ریفرنس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر شوکت جاوید میر نے کہا کہ عالمی سامراجی قوتوں کے خلاف جب تک ملت اسلامیہ متحد ہو کر متفقہ منصوبہ بندی نہیں کرتی تب تک وہ یہود و ہنود چن چن کر نشانہ بنانے کی دہشتگردی لا قانونیت انسانیت کی بے توقیری سے باز نہیں آئے گا۔




