مظفرآباد
ایکشن کمیٹی کا اعلامیہ خوش آئند‘ مثبت طرز عمل قابل ستائش ہے‘ شوکت جاوید میر
مظفرآباد(محاسب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی حلقہ سات ترجمان وزیراعظم شوکت جاوید میر نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات میں اپنی شاندار کارکردگی باہمی اتحاد و اتفاق سیاسی رواداری عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی بناء پر دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے دوبارہ حکومت سازی کرے گی وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی کاوشوں سے اسلامک ترقیاتی بینک (جدہ) ایجوکیشن ابوصال (EAA)اور ترکی میں قائم تنظیم کے تعاون سے لیڈ پارٹنر آرگنائزیشن ALIGHT اور حکومت آزاد کشمیر کے اشتراک سے سات ارب روپے کی لاگت سے آؤٹ سکول چلڈرن پراجیکٹ تعلیمی انقلاب کی نوید ہے جس کی وجہ سے ناقدین حواس باختگی کے عالم میں مبتلا ہیں اور روایتی کمیشن مافیا کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں،اڑھائی ماہ کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں عوام اور حکومت کے درمیان نفرتوں کی فضا کو جڑ سے اکھاڑ کر نئی امید صبح کی خشت اول رکھ دی گئی ہے جس پر فلک بوس عمارت کی بنیادوں میں حق تلفیوں نا انصافیوں کی روش پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ سماجی انصاف کی بلا تخصیص فراہمی میرٹ کی بحالی رشوت سفارش کمیشن خوری کا خاتمہ وسیع تر قومی مقصد حیات ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے آؤٹ آف سکول چلڈرن پراجیکٹ کیلئے سات ارب کے معاہدے پر میڈیا کو بریفننگ دیتے ہوئے کیا انہوں نے اگرچیکہ کے عدالت العالیہ کے فیصلوں کے مطابق جملہ سرکاری محکموں میں تقرریوں کیلئے تھرڈ پارٹی ایکٹ پر عمل درآمد کا نوٹیفکیشن جاری ہونا وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی ترجیحات کی غمازی کرتا ہے شوکت جاوید میر نے ایک سوال کے جواب میں کہا جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا اعلامیہ قومی خواہشات کے عین مطابق ہے اور دوروزہ اجلاس میں ایکشن کمیٹی کے قائدین کا مثبت طرز عمل انداز تخاطب قابل ستائش ہے انشاء اللہ ڈیڈ لائن سے پہلے مہاجرین نشتوں کے علاوہ تمام نکات پورے ہو جائیں گے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت محاذ آرائیوں کے ذریعے نفرتوں کے بیج بو کر قوم کو تقسیم در تقسیم کرنے کی شدید مخالف ہے لیپہ ویلی مظفرآباد نیلم ویلی عباس پور سمیت تمام برفانی علاقوں میں املاک کے نقصانات پر حکومت فوری معاوضہ ادا کرے گی تاہم عباس پور کے قریب پھنسے سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا اور ایک سیاح کے جاں بحق ہونے پر حکومت اور عوام افسردہ ہیں آج ہی انکا جسد خاکی نکال کر ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا عوامی وزیراعظم آزاد راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے شاہراؤں کو ہنگامی صورتحال کے مطابق کھولنے مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں برفانی علاقوں میں انتظامیہ کی بروقت کاروائیاں قابل ستائش ہیں اور ان کی امداد پر افواج پاکستان قومی سلامتی کے اداروں کے انسان دوست کردار پر چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں شوکت جاوید میر نے کہا کہ عوام بارشوں اور برفباری کے دوران غیر ضروری سفر اور سیاحتی دوروں سے اجتناب کریں بلکہ اتے جاتے ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے دفاتر سے معلومات حاصل کر کے مشکلات سے نجات حاصل کریں


