مظفرآباد

دربار عالیہ سکندریہ کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

ہٹیاں بالا(بیورو رپورٹ)دربار عالیہ سکندریہ کے زیر انتظام عظیم روحانی پیشوا مفتی کشمیر الحاج پیر سید سکندر شاہ کاظمیؒ کی ہمشیرگان کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب مرکز اہلسنت دارلعلوم سکندریہ میں منعقد ہوئی جس کی صدارت سجادہ نشین دربار عالیہ سکندریہ صاحبزادہ پیر سید فیاض حسین کاظمی نے کی جبکہ تقریب میں بانی چیف کوارڈینیٹر و ناظم اعلی مرکزی سیرت کمیٹی پیر سید احسان الحسن گیلانی و جامعہ سکندریہ سے فارغ التحصیل علماء کرام نے خصوصی شرکت کی معروف نعت خواں پروفیسر عامر عباسی,جواد شفیق قادری,عابد عباسی,عثمان شفیق و دیگر نے بارگاہ رسالت مآبﷺ میں ہدیہ نعت و بارگاہ پنجتن پاک میں منقبت کے پھول نچھاور کیے اس موقع پر صاحبزادہ پیر سید فیاض کاظمی,علامہ مقصود کیانی,علامہ غضنفر قادری,علامہ اشفاق اعوان,علامہ سفیر عباسی,علامہ سروید عباسی,علامہ شفاقت کاظمی و دیگر نے خطاب کرتے ہو? کہااولیاء کرام کی تعلیمات انسانیت کے لیے مشعل راہ ہیں اس لیے کہ وہ اللہ کے خاص بندے، ولی (قریب) ہوتے ہیں، جن کی زندگیاں تقویٰ، پرہیزگاری، اللہ سے محبت اور مخلوقِ خدا کے لیے ایثار کا نمونہ ہوتی ہیں، ان کے اقوال، افعال اور کیفیات ہمیں دنیاوی فانیت اور آخرت کی ابدی کامیابی کا درس دیتی ہیں برصغیر پاک وہند میں اسلام تلوار سے نہیں بلکہ اولیاء کرام کی تعلیمات سے پھیلا ہے اولیاء اللہ نے انسانیت سے محبت اور خدمت کے ذریعے برصغیر میں اسلام پھیلایا آج بھی اولیاء کرام کا فیض جاری ہے مقررین نے مزید کہا غوث زماں قطب دوراں الحاج پیر سید سکندر شاہ کاظمیؒ کی بے شمار کرامت ہیں پر سب سی بڑی کرامت دارلعلوم سکندریہ ہے جس سے سینکڑوں علماء کرام و حفاظ کرام تیار ہو کر دین کی خدمت کر رہے ہیں اسی طرح مفتی کشمیر الحاج پیر سید سکندر شاہ کاظمیؒ کی ہمشیرگان اخلاق و کردار کی پیکر تھیں منعقدہ دعائیہ تقریب کے اختتام پر صاحبزادہ پیر سید فیاض حسین کاظمی نے مفتی کشمیر الحاج پیر سید سکندر شاہ کاظمیؒ کی ہمشیرگان کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی

Related Articles

Back to top button