مظفرآباد
گلگت بلتستان کے عوام کی قربانیاں آزادی کیلئے مشعل راہ ہیں‘چوہدری انورالحق

مظفرآباد(محاسب نیوز)وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے گلگت بلتستان کے عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکم نومبر کوآج کے دن گلگت بلتستان کے بہادر عوام نے ڈوگرہ حکمرانوں سے آزادی حاصل کی،گلگت بلتستان کا پاکستان سے تاریخی اور غیر متزلزل رشتہ ہے۔چوہدری انوارالحق نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی قربانیاں آزادی کی راہ میں مشعلِ راہ ہیں، یوم آزادی گلگت بلتستان قوم کے جذبے، عزم اور وفاداری کی شاندار مثال ہے، گلگت بلتستان کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آزادی کے حصول کے لیے گلگت بلتستان کے بہادر عوام نے لازوال قربانیاں دیں،




