مظفرآباد

ہوائی اڈوں کی تعمیر معاملہ سول ایوی ایشن کے دائرہ اختیار میں ہے،آزاد حکومت

مظفرآباد (محاسب نیوز)آزاد کشمیر حکومت نے واضح کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں ائیر پورٹ کی تعمیر کا معاملہ سول ایوی ایشن کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدار ت آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق صدر ووزیراعظم وممبر اسمبلی سردار محمد یعقوب خان کی جانب سے قلیل مہلت سوال کے جواب میں سینئر موسٹ وزیر میاں عبدالوحید نے کہا کہ مظفر آباد اور راولاکوٹ میں ایئر پورٹس 80 کی دہائی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی حکومت پاکستان کے تعاون سے تعمیر کئے گئے۔ تاہم بعد ازاں 90 کی دہائی میں یہ ایئر پورٹ غیر فعال کر دیئے گئے۔ البتہ ایئر پورٹس فلائیٹس کی معطلی کے بارے ایئر پورٹس اتھارٹی کے Aviation میجر (وقت) سے معلومات حاصل کی گئیں جن کے مطابق سال 2002 ء میں PIA نے مالی خسارہ اور اخراجات / انٹم میں عدم توازن کے باعث را دلا کوٹ مظفر آباد کے لیئے فلائیٹس بند کر دیں۔ جوتا حال دوبار فنگشنل نہیں کی جاسکیں۔
پ

Related Articles

Back to top button