مظفرآباد

خواتین اور بچوں کے مسائل حل کیلئے مظفرآباد میں خصوصی پروٹیکشن سنٹر قائم

مظفرآباد(محاسب نیوز)خواتین اور بچوں سے متعلقہ مسائل کے حل سلسلہ میں ضلع پولیس مظفرآبادکا ایک اہم قدم، خواتین اینٹی حراسمنٹ اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سنٹر کا قیام ،امروز 2025-11-13کوجناب رانا عبدالجبار انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر نے خواتین اینٹی حراسمنٹ اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سنٹر کا باقاعدہ افتتاح فرمایا – افتتاحی تقریب میں کمشنر صاحب مظفرآباد ڈویژن، ڈپٹی انسپکٹر جنرل صاحبان پولیس، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد، ہیڈکوارٹرز مظفرآباد میں موجود پولیس آفیسران کے علاوہ انتظامی آفیسران اور چائلڈ پروٹیکشن / سوشل ویلفیئر، محکمہ صحت کے نمائندگان، محکمہ تعلیم،وکلاء، صحافی حضرات، تاجران،NGOsاور سول سوسائیٹی کے نمائندگان نے شرکت کی- اس موقع پر جناب انسپکٹر جنرل پولیس نے اظہار فرماتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی پی صاحب ریجن، ایس ایس پی مظفرآباد کی خواتین اینٹی حراسمنٹ اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سنٹر کے قیام کے سلسلہ میں کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار فرمایا کہ جلد مظفرآباد میں خواتین کے سہولت کے پیش نظر ویمن پولیس سٹیشن کے قیام عمل میں لایا جائے گا-خواتین اور بچوں کے مسائل کے حوالہ سے اس نوعیت کے مراکز آزادکشمیر کے دیگر اضلاع میں بھی قائم کیئے جائیں گے-مزید فرمایا کہ ایس ایس پی مظفرآبادکی انتھک محنت اور کاوشوں سے خواتین اینٹی حراسمنٹ اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے- اس سنٹر میں تجربہ کار لیڈی پولیس انسپکٹر کو بطور انچارج تعینات کیا گیا ہے جبکہ خواتین سے متعلقہ معاملات کے حل کے سلسلہ میں پولیس ملازمین تعینات کی گئی ہیں – خواتین اور بچوں کو ایک ایسا محفوظ پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا جہاں وہ بلا خوف و خطر خاتون پولیس آفیسر کے پاس اپنی شکایات درج کرا سکیں گی اور قانونی و سماجی معاونت حاصل کرسکیں گی- خواتین اور بچوں کے معاملات کے حل کے سلسلہ میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھا جائے گا-ایس ایس پی مظفرآباد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی بدولت دنیا گلوبل ویلج کی شکل اختیار کرچکی ہے-ضلع مظفرآباد کی کل آبادی 0.730 ملین سے تجاوز کر چکی ہے – آبادی کا تقریباً49فیصد خواتین پر مشتمل ہے-آبادی میں اضافے کے باعث جرائم میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے-ان جرائم میں کافی تعداد میں جرائم خواتین سے متعلقہ ہوتے ہیں جن میں گھریلو تشدد، بلیک میلنگ، عصمت دری، قتل اور تیزاب کی دھمکیاں، غیر ت کے نام پر قتل، اغواء اور حراسمنٹ، بچوں سے زیادتی جیسے مقدمات میں اضافہ ہورہا ہے-

Related Articles

Back to top button