مظفرآباد

بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی پنشن AGآفس منتقلی التواء کا شکار

مظفرآباد(خبرنگار خصوصی)وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کا بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی پنشن اے جی آفس منتقل کرنے کا تاریخی کارنامہ التواء کا شکار، فائل منظوری کیلئے خود وزیراعظم آزادکشمیر کے میز پر ان کی توجہ کے منتظر ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا وزیراعظم نے فائل پر دستخط نہیں کیے ہیں جس کی وجہ سے بلدیاتی اداروں کے ریٹائرد ملازمین 11ماہ سے پنشن سے محروم ہیں۔ اور شدید مسائل کا شکار ہیں۔ یہ پنشنرز بار بار سیکرٹریٹ لوکل گورنمنٹ اور سیکرٹریٹ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے دفاترز کے چکر لگا رہے ہیں لیکن انہیں جواب نہیں مل رہا ہیے فنڈز ہی نہیں کہاں سے پنشن دیں جس کی وجہ سے یہ ریٹائرڈ ملازمین ذہنی اضطراب کا شکار ہو رہے ہیں اور وزیراعظم آزادکشمیر سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ خدارا ہماری فائل پر دستخط کریں تاکہ فائل کا بینہ میں جائے جس کے بعد منظوری ہو اور اے جی آفس سے پنشن مل سکے۔

Related Articles

Back to top button