مظفرآباد

کارکنان اتحاد برقرار رکھیں، مایوسی کے دن ختم ہونیوالے ہیں، شاہ غلام قادر

نیلم(راجہ ساجد) آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی مسلم لیگ ن ہی کر سکتی ہے مسلم لیگ ن تمام برادریوں کا گلدستہ ہے مایوسی کے دن ختم ہونے والے ہیں کارکنان آپس میں اتحاد پیدا کریں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہو گی،پیپلزپارٹی کو آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شکست ہو گی مسلم لیگ ن کا قافلہ روز بروز بڑھ رہا ہے، آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے روکے ہوئے کاموں کو دوبارہ شروع کروانے کے لیے آزاد کشمیر کے غیور عوام مسلم لیگ ن کو کامیاب کروائیں، 2026 کا سورج مسلم لیگ ن کی کامیابی کا سورج طلوع ہو گا، این ایف سی ایوارڈ میں آزاد کشمیر گلگت بلتستان کی شمولیت پر پیپلز پارٹی کے وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاق کو خط لکھ کر مخالفت کی، پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کو اس حوالے سے اپنی پالیسی واضح کرنے ہو گی اس وقت پیچھا نہیں چھوڑیں گے پیپلزپارٹی آزاد کشمیر عوام کے ساتھ ہے یا حکومت سندھ کے ساتھ ہے،آزاد کشمیر کے عوام کے اندر پائی جانے والی بے چینی اور مایوسی مسلم لیگ ن ہی ختم کر سکتی ہے اور کرئے گی، مسلم لیگ ن کے کارکنان کسی پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں جماعت کو مضبوط کریں ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر حلقہ ایل اے 26 لوئر نیلم سابق چیئرمین نیلم ڈویلپمنٹ وسابق صدر پی ٹی آئی ضلع نیلم سید صداقت حسین شاہ، سابق چیئرمین بلدیہ اٹھمقام سید تجمل حسین شاہ مختلف وارڈز سے اپنے ساتھیوں اور برادری کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Related Articles

Back to top button