چیتاحملے،ہلاک جانوروں کی معاوضہ فائل وزیراعظم کی توجہ کی منتظر

مظفرآباد (رپور ٹ:جہانگیر حسین اعوان سے) چیتے کے حملے سے ہلاک ہونے والے جانوروں کے مالکان کو معاوضہ کی ادائیگی فائل وزیراعظم آزادکشمیر کی توجہ کی منتظر، ہر سال چیتے ریچھ کے حملے سے لوگوں کے قیمتی جانورہلاک ہوجاتے ہیں۔ ریچھ کے حملے سے لوگوں کے قیمتی جانور ہلاک ہوجاتے ہیں۔ جس سے ان کا لاکھوں کا نقصان ہوجاتا ہے۔ لیکن حکومت کی طرف سے ان کی کوئی مدد نہیں کی جاتی ہے۔ جبکہ آفات سماوی میں بھی یہ شامل نہیں ہے۔ اگر اسکو آفات سماوی میں بھی شامل کردیا جائے تو لوگوں کے قیمتی جانوروں کے نقصان کا ازالہ ممکن ہوسکے گا۔ بڑی تعداد میں نقصان کی فائلیں ڈپٹی کمشنراور محکمہ وائلڈ لائف کے دفاتر میں جمع ہیں لیکن اس حوالہ سے تاحال حکومتی سطح پر کوئی اقدامات نہ اُٹھائے جاسکے ہیں۔ جن لوگوں کے قیمتی جانوروں کوشیر ریچھ نے ہلاک یازخمی کیا ان کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر انوار الحق چوہدری اس طرف خصوصی توجہ دیں اور ہنگامی بنیادوں پر قانون سازی کرائیں تاکہ لوگوں کو جانوروں کے نقصان کا معاوضہ مل سکے۔