ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء، ڈکیتی‘ بلیک میلنگ کرنیوالا گینگ گرفتار

مظفرآباد(محاسب نیوز) ترجمان سٹی پولیس کی جانب سے جاری ہونیوالی پریس ریلیز کے مطابق مظفر آباد شہر میں کچھ عرصہ سے ہنی ٹریپ کے زریعے مختلف لوگوں کو لوٹنے کے واقعات رپورٹ ہو رہے تھے۔ ایسے واقعات کے سد باب اور ملزمان کو ٹریس و گرفتار کرنے کے لیے ریاض حیدر بخاری SSP مظفر آباد نے بذیل پولیس افسران (1) اشتیاق گیلانی DSP نصیر آباد (2) فیصل شفیق DSP سٹی مظفر آباد (3) زاہد عمر انسپکٹر)CIA (4 و جاہت کا ظمی SHO سٹی مظفر آباد (5) محسن علی SHO چھتر کلاس (6) نوید الحسن SHO صدر مظفر آباد (7) لیاقت حمید چو کی افسر جلال آباد پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ملزمان چونکہ انتہائی مہارت کے ساتھ خاتون کے زریعے مختلف افراد کو پہلے پیار و محبت کا جھانسہ دے کرمظفرآباد بلاتے تھے اور پھر اسلحہ کی نوک پر اغواہ کر کے لے جا کر ویران جگہ پر کمرے میں بند کر کے لوٹتے تھے اور تاوان کی رقم حاصل کرنے کے بعد متاثرہ شخص کی بر ہنہ ویڈیو بنا کر اور گھر کی تصاویر بھی حاصل کرتے تھے تا کہ مزید بلیک میل کیا جا سکے۔ کچھ شریف افراد معاشرئے میں بدنامی کے ڈر سے منظر عام پر آکر قانونی کارروائی کروانے سے گریزاں ہوتے ہیں اور پولیس کے پاس رپورٹ درج کروانے سے کتراتے رہے ہیں۔ بدیں وجہ ان ملزمان کو ٹریس کرنا ایک چیلنج سے کم نہ تھا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کی ہدایات کی روشنی میں خصوصی ٹیم نے ملزمان کے بارے میں مکمل معلومات / شواہد حاصل کرتے ہوئے ملزمان کو مختصر وقت میں ٹریس کر کے پورے گروپ کو بے نقاب کیا اور مورخہ 21/01/2026 کو اس ڈکیٹ گروپ میں سے ملزمان مسمیان ۱۔ راجہ عمر شریف ولد شریف سکنہ چنا لبنگ ۲- مسماۃ عمامہ ذوجہ عمر شریف سکنہ گوجر ہ ۳۔ راجہ فرحان ولد جاوید سکنہ چنالبنگ ۴۔ راجہ دلاور ولد رشید سکنہ کلڑ ی چکار ۵ – عاطف اسحاق ولد محمد اسحاق سکنہ ڈنہ کچیلی مظفر آباد شہر کے مختلف مقامات سے چھاپے مار کر گرفتار کر کے تھانہ صدر مظفر آباد میں مقدمات درج رجسٹر کر کے ملزمان کو بند حوالات کر دیا ہے۔ دوران تفتیش ملزمان 1- عمر شریف ولد راجہ محمد شریف سکنہ چنالبنگ حال طارق آباد -2- عمامہ زوجہ عمر شریف سکنہ حال طارق آباد 3- فرحان ولد جاوید سکنہ چنالبنگ حال گوجرہ نالہ 4۔ دلاور ولد رشید سکنہ کڑلی چکار حال جلال آباد 5 – راجہ عاطف ولد راجہ اسحاق سکنہ ڈ نہ کچیلی حال ٹانگہ اسٹینڈ کو مقدمہ ہذا میں زیر مواحدہ لاتے ہوئے بعد حصول ریمانڈ دریافت کرتے ہوئے حالیہ اظہار قلمبند کیا گیا۔



