قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید ایک تاریخ کا نام ہے،چوہدری ےسین

اسلام آباد(بیورورپورٹ)صدرپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمدیٰسین نے کہا ہے کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید ایک تاریخ کا نام ہے فلسفہ بھٹو پر آج بھی کروڑوں پاکستانی گامزن ہیں بھٹو شہید قومی ہیرو تھے اور قومی شہید ہیں اس حوالے سے قرارداد ایک آحسن اقدام ہے آج قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی دی ہوئی ایٹمی ٹیکنالوجی کی بدولت ہی پاکستان ناقابل تسخیر ہے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو تاحیات فیلڈ مارشل قرار دینا آن کی قومی ملی اور بھارت کے خلاف شاندار فتح صلہ ہے اور جو قومیں اپنے اسلاف کے کارناموں پر انہیں ماں سمان دیتی ہیں انہیں دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتیں انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو تاحیات فیلڈ مارشل قرار دینا ان کی خدمات کا اعتراف ہے چوہدری محمد یٰسین نے وانا کیڈٹ کالج اور اسلام آباد دھماکے میں انسانی جانوں کے نقصان پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا نہ کوئی مذہب ہوتا ہے نہ کوئی ملک ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندستان اور فتنہ خوارج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری سیکیورٹی فورسز کا مورال بلند ہے اور جلد ہی اس پاک سرزمین سے فتنہ الہندستان وفتنہ خوارج کا خاتمہ ہو جائے گا اور دشمن کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا قوم افواج پاکستان کی پشت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے



