فلائی اوور کی طرح دربار سہیلی سرکار کا تعمیراتی کام بھی ٹھپ

مظفرآباد(کرائم رپورٹر) فلائی اوور کی طرح دربار سائیں سہیلی سرکار کا تعمیراتی کام بھی ٹھپ، مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث دور دراز سے ائے زائرین بلخصوص خواتین خوار ہو کر رہ گئے،2 سے 3 مزدور پراجیکٹ کبھی کبھار کام کرتے نظر آتے ہیں، باقی دن رات تعمیراتی کام ٹھپ، احاطہ دربار میں دکانات پر بھی ھو کا عالم، اصلاح و احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی سالوں جاری دربار سائیں سخی سہیلی سرکار کا تعمیراتی کام اس سے قبل بھی سست روی کا شکار رہ چکا ہے اور اب ایک بار گزشتہ ایک ہفتہ سے کام کی رفتار انتہائی سست بتائی جاتی ہے، عوامی حلقوں نے میڈیا کو بتایا کے ہونا تو یہ چاہیئے تھا کے دن رات اس پراجیکٹ پر مزدورں کی دو شفٹس لگا کر کام کیا جاتا مگر یہ ٹھیکہ محکمہ اوقاف نے ناجانے کس کے سپرد کر فیا ہے کے کام آگے بڑھتے نظر نہیں اتا دور دراز سے ائے سائلین بلخصوص خواتین کے لئے یہاں کوئی مناسب انتظام موجود نہ ہے احاطہ دربار میں محنت مزدوری کی غرض سے بیھٹے دکاندار حضرات نے بھی اظہار برہمی کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہہ تعمیراتی کام کی سست روی کے باعث ہماری مزدوری بھی اس طرح نہیں پاتی ہمارا متعلقہ ارباب اختیار کو چاہیئے کے وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے دربار سائیں سخی سہیلی سرکار پر جاری تعمیراتی کام کی رفتار کو بڑھائیں تاکہ زائرین کو ازیت سے نکلا جا سکے #