سابق وزیرتعمیرات عامہ علی خان چغتائی کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)دربار عالیہ سکندریہ کے زیراہتمام سابق وزیر تعمیرات عامہ آزاد کشمیر علی خان چغتائی کی سالانہ برسی ہٹیاں بالا میں منعقد ہوئی، برسی میں دارلعلوم کے اساتذہ کرام، طلبہ نے قرآن خوانی اور ختم شریف میں حصہ لیا اس موقع پر ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جس کی صدارت پرنسپل جامعہ سکندریہ سجادہ نشین دربار عالیہ سکندریہ پیرسید فیاض حسین کاظمی نے کی، مہمان مقرر صدر سیرت کمیٹی ضلع جہلم ویلی حضرت علامہ پروفیسر قاضی محمد ابراہیم چشتی تھے، برسی میں علماء کرام، سول سوسائٹی، میڈیا نمائندگان نے شرکت کی، برسی کی تقریب میں آزاد کشمیر کے ممتاز ثناء خوان جواد شفیق قادری، جنرل سیکرٹری انجمن غلامان سیدہ زہرا نے رومی کشمیر کا کلام پڑھ کر محفل کو خوب گرمایا،برسی سے پیرسید فیاض حسین کاظمی،حضرت علامہ پروفیسر قاضی محمد ابراہیم چشتی،علامہ ممتاز گولڑوی نے علی خان چغتائی مرحوم کی سماج کے لیے خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بڑے، بڑے شاہ سلطان دنیا سے رخصت ہوئے آج کوئی ان کا نام نہیں جانتا لیکن مرحوم علی خان چغتائی نے مدارس ومساجد تعمیر کیے، جہاں آج طلبہ، طالبات دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، اس کا ثواب ان کو مل رہا ہے گوہر آباد کے لوگوں کا حاجی پیر سکندر شاہ کاظمی کیساتھ جو روحانی تعلق تھا، ان کے خانوادے سے انہوں نے خوب تعلق نبھایا جس کی وجہ سے نہ صرف اقتدار ان کی دہلیز پر رہا بلکہ پاک فوج میں اعلی ترین عہدے پر جانے والے فخر جہلم ویلی لفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز مرزا کا تعلق بھی گاؤں گوہر آباد سے ہے ان کے علاوہ زندگی کے ہر شعبہ میں گوہر آباد کے نوجوان سب سے آگے ہیں مرحوم علی خان چغتائی نے اپنی قوم کی درست سمت میں رہنمائی کی،تعلیم کے میدان میں انہیں آگے آنے کی تلقین کی جس کے ثمرات آج گوہر آباد میں اعلی ترین اعزازات کے ساتھ مل رہے ہیں، علی خان چغتائی کو تعمیر وترقی کا ہیرو سمجھا جاتا تھاپانچ مرتبہ ممبر اسمبلی منتخب ہونے کا منفرد اعزاز ان کے پاس تھا انتہائی صاف گو اور مدبر سیاستدان تھے منشی علی گوہر خان مرحوم کے سیاسی جانشین ہونے کا خوب کردار نبھایا اب ان کے صاحبزادے دیوان علی چغتائی وزیر تعلیم بھی ان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں انسانیت کی فلاح وبہبود ان کی زندگی کا مشن ہے حلیم طبع اور انسان دوست شخصیت دیوان علی خان چغتائی کو اس وقت آزاد کشمیر میں مدبر اور بہترین سیاسی فہم وفراست اور سیاسی بصیرت والا سیاستدان سمجھا جاتا ہے تقریب کے اختتام پر مرحوم علی خان چغتائی،منشی علی گوہر خان،ٹھیکدار ارشد چغتائی کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور لنگر تقسیم کیا گیا۔۔



