مظفرآباد

قراء کی تنخواہوں میں 7500روپے اضافہ پیر مظہر سعید کی کاوشوں کا ثمر قرار

مظفرآباد (محاسب نیوز) آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ کی تحریک اور کوششوں کے نتیجے میں قراء و قاریات کی کی ماہانہ تنخواہوں میں 5000 روپے اضافے کی منظوری دے دی گئی۔اس کے ساتھ ساتھ مقامی کمیٹی کی جانب سے بھی 2500 روپے اضافہ کیا جائے گا جس کے بعد مجموعی طور پر قراء و قاریات کی تنخواہوں میں 7500 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی حکومت کے اس فیصلے کو دینی طبقات کی دیرینہ خواہش کی تکمیل اور ریاست میں دینی تعلیم کے فروغ کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیراطلاعات کافی عرصے سے اس حوالے سے کام کررہے تھے اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے نوٹس میں اس معاملے کو لایا تھا۔ وزیر اطلاعات نے گزشتہ برس 18 ستمبر کو وزیراعظم آزاد کشمیر کو قراء حضرات کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے مکتوب بھی تحریر کیا گیا تھا۔ وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت دینی خدمات انجام دینے والے افراد کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ قراء و قاریات معاشرے میں قرآن کریم کی تعلیم کا اہم فریضہ انجام دے رہے ہیں، ان کی قدر افزائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے مختلف مذہبی و سماجی حلقوں نے وزیر اعظم چوہدری انوارالحق اور وزیر اطلاعات کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button