وزیراعظم کی غریب پروری، سرطان اور قلب کے مریضوں کو ادائیگی

مظفرآباد(محاسب نیوز)محکمہ زکوۃ و عشرآزادجموں وکشمیر کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق حکومت آزاد کشمیر محکمہ زکوٰۃوعشر کے ذریعہ ریاست کے نہایت غریب، نادار اور بے کس افراد کے بیرون آزاد کشمیر (پاکستان) علاج معالجہ کی مکمل سہولت دے رہی ہے۔علاج معالجہ کمیٹی کا رواں مالی سال کا پہلا اجلاس وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے احکامات کی روشنی میں سیکرٹری زکوٰۃوعشر کی سربراہی میں مورخہ10-09-2025کو منعقد ہوا۔جس میں علاج معالجہ کمیٹی کے چیئرمین جناب ارشاد احمد قریشی،سیکرٹری زکوٰۃوعشر، سیکرٹری کمیٹی جناب چیف ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃوعشر،دیگر ممبران میں نمائندہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اور نمائندہ بیت المال پاکستان نے شرکت کی۔محکمہ زکوۃ دعشر کے توسط سے آزاد کشمیر بھر میں ضلعی آبادی کے تناسب سے مختص بجٹ کے خلاف پہلے مرحلے میں 45مستحق و نادار مریضان کے علاج معالجہ کے لئے مبلغ 2 کروڑ 30 لاکھ 41 ہزار 8 صد 2 روپے بذریعہ پاکستان کے طبعی اداروجات میں آزاد کشمیر کے غرباء و مساکین پر خرچ کیئے جارہے ہیں جن میں عارضہ قلب کے 37مستحق مریضوں کو 2,02,26,000/-روپے،کینسر کے 06مستحق مریضوں کو 23,99,130/-روپے اور دیگر مہلک امراض کے 02مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے 4,16,672/-روپے منظور ہوئے۔ضلع مظفر آباد کے 18 مستحق مریضوں کے لئے مبلغ 86,79,130/-روپے،ضلع کوٹلی کے 08مریضوں کیلئے مبلغ49,50,000/-روپے،ضلع پونچھ کے 04مریضوں کے لئے مبلغ 22,16,000/-روپے،ضلع سدھنوتی کے 04مریضوں کے لئے مبلغ22,60,000/-روپے،ضلع جہلم ویلی کے 03مریضوں کے لئے مبلغ21,96,672/-روپے،ضلع باغ کے 02مریضوں کیلئے مبلغ6,40,000/-روپے،ضلع بھمبر کے01مریض کے لئے مبلغ6,00,000/-روپے،ضلع میرپور کے 02مریضوں کیلئے مبلغ9,00,000/-روپے اور ضلع نیلم کے 01مریض کے لئے مبلغ6,00,000/-روپے فراہم کیئے گئے۔اس موقع پر چیف ایڈمنسٹریٹرز کو ٰۃوعشر چوہدری محمد رزاق نے کہا کہ حکومت علاج معالجہ کی سہولت دے رہی ہے اگر کسی غریب و نادار شخص کا علاج معالجہ آزاد کشمیر میں ممکن نہیں تو وہ پاکستان کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں علاج معالجہ کے لیے زکوۃ کے ضلعی دفاتر یا ڈسٹرکٹ ہسپتال ہا میں قائم ڈیسک ہاسے رابطہ کرے تا کہ اس کے علاج کویقینی بنایا جا سکے۔ اس ضمن میں عام شہری بھی متذکر و علاج معالجہ کا ریکارڈ چیک کر سکتا ہے۔