مظفرآباد

شہر اقتدار میں بجلی لوڈ شیڈنگ‘ٹرانسفارمر زجلنے کے واقعات بڑھ گئے

مظفرآباد(رپورٹ: جہانگیر حسین اعوان سے)شہر اقتدار میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ٹرانسفارمر کے جلنے کے واقعات میں اضافہ، محکمہ برقیات بے بس ہو گیا۔ سابق وزیراعظم آزادکشمیر انوارالحق چوہدری میرپور ڈویژن کیلئے بجلی کے نظام کو اپ ڈیٹ کرانے کیلئے 1ارب روپے سے زائدکے فنڈز اور 200نئے ٹرانسفارمرز لے گئے مظفرآباد ڈویژن کے 11ممبران اسمبلی خاموش تماشائی مظفرآباد میں بجلی لائنوں کو اپ ڈیٹ کیا جا سکا نہ ہی نئے ٹرانسفارمرز نصب کیے گئے محکمہ برقیات کا عملہ دن رات پرانے اور بوسیدہ ٹرانسفامر ز کو مرمت کرتے ہیں لیکن بجلی لوڈ کے باعث یہ ٹرانسفارمرز لوڈ برداشت کرنے کے قابل نہیں جس کی وجہ سے دوبارہ جل جاتے ہیں اورعوام اندھیرے میں رہنے پر مجبور ہو جاتی ہے۔ عوام اور محکمہ برقیات کے عملہ کے درمیان لڑائی جھگڑے تو تکرار معمول بن گئے ہیں شہری ٹرانسفامرز کی تنصیب کا مطالبہ کرتے ہیں محکمہ برقیات عملہ ٹرانسفامرزدست کرنے کے بعد ہی تنصیب کر سکتے ہیں اس ساری صورتحال میں عوامی سیاسی سماجی حلقوں محمد عمران، بشار ت جگوال، طارق حسین، ملک اعجاز، رفیق احمد، بابر قریشی، سردار عمران، فاروق احمد نے وزیراعظم آزادکشمیر سے اپیل کی ہے کہ وہ دارالحکومت مظفرآباد کیلئے ٹرانسفارمرز اور بجلی لائنوں کو جدید طرز پر لگانے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

Related Articles

Back to top button