مولانا سعید یوسف خان جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر کے امیر منتخب

کراچی (محاسب نیوز)جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر کے سربراہ مولانا سعید یوسف خان دوبارہ پانچ سال کے لیے امیر منتخب ہونے پر کراچی ڈویژن کی جماعت کا شاندار استقبال،سو سے زائد قائدین وعہدیدران جمعیت،سربراہان مدارس،ائمہ مدارس،طلباء کا بھر پور اعتماد،آزاد کشمیر میں جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر ہی علماء عوام کی حقیقی ترجمان ہے کہا ہے کہ جمعیت علمائے پاکستان کی حقیقی نمائندہ جماعت آزاد کشمیر میں جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر ہی ہے جو محمود الحسن دیوبندی،مولانا حسین مدنی مفتی محمود مولانا یوسف خان کا تسلسل ہے جو قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے دستخط اور تائید موجود ہے جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر کے سربراہ نے خطاب میں کہااس وقت ہمیں انتشار،پروپیگڈوں اختلافاف سے بچ کر فقد خدا کی زمین پر خدا کے نظام کے لیے کوشاں رہنے کی ضرورت ہے کراچی میں مقیم کشمیری علماء،جماعتی ذمہ داران،سربراہان،مدارس،ایمہ مساجد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ یہاں پڑھ کر کشمیر میں جانے والے نوجوان فضلاء کی نظریاتی وابستگی ایسی ہو کہ وہاں جاکر جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر کے دست وبازو بنیں وہ یہاں جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر سندھ و بلوچستان زون کراچی ڈویژن،اضلاع،ٹاون کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے


