جہلم ویلی حلقہ 6سے درجنوں خواتین جماعت اسلامی میں شامل

جہلم ویلی،ہٹیاں (بیورو رپورٹ)جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشاق خان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر خواتین کے لیے الگ کالجز، جامعات، ہسپتال اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گی،خواتین اسلام کے دائرے کے اندر ررہتے ہوئے جماعت اسلامی کے لیے کام کریں،جماعت اسلامی خواتین کو وہ سارے حقوق دلائے گی جو اسلام ان کو دیتاہے،خواتین ہماری آبادی کونصف سے زائد ہیں مگر کسی بھی حکومت اور جماعت نے خواتین کی فلاحی وبہبود کے حوالے سے کوئی لائحہ عمل نہیں دیا،باریاں لگانے والی پارٹیوں نے خواتین کااستحصال کیاہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے ہٹیاں میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرجہلم ویلی حلقہ 6سے درجنوں خواتین جماعت اسلامی میں شامل ہوئیں امیر جماعت نے حلف لیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ جماعت اسلامی اور اس کے ادارے اپنے بساط کے مطابق غریب اور بیوہ خواتین کی مدد کررہے ہیں مگر یہ بڑے پیمانے پر کرنے کا کام ہے یہ کام حکومت ہی کرسکتی ہے جس کے پاس وسائل ہیں مگر حکومت کی ترجیح ہی نہیں ہے،جماعت اسلامی یتیموں اور بیواؤں کی کفالت کررہی ہے،یہ امداد محدود پیمانے پر ہے اللہ نے موقع دیا تو جماعت اسلامی حکومت میں آکر یہ سارے مسائل حل کرے گی،جماعت اسلامی کے پاس خواتین کے مسائل حل کرنے کا ایجنڈا ہے جماعت اسلامی ریاست کو خود کفیل بنائے گی،جماعت اسلامی ریاست کو اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی،ہمارے پاس وسائل موجود میں مگر ان وسائل کو بروے کار لانے والی قیادت کرپٹ اور ناہل ہے جماعت اسلامی اس قیات کو بدلنے کی جدوجہد کررہی ہے۔