مظفرآباد
شاہ غلام قادر کا دورہ نیلم‘پی پی کے سرکردہ رہنماء مسلم لیگ میں شامل
نیلم(بیورورپورٹ) صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیرو قائد حزب اختلاف قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کا دورہ نیلم پیپلزپارٹی کے سرکردہ راہنماؤں نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کیل ڈنہ اور کیل بنی سے چوہان اور اعوان برادری پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل، شمولیت اختیار کرنے والوں میں لال حسین چوہان، نور عالم اعوان، شبیر اعوان، گوہر الرحمن اعوان، اقبال چوہان، جہانزیب چوہان، بشارت چوہان، خالد چوہان، فاروق چوہان، بشیر چوہان، ارشاد چوہان، سفیر چوہان، قدیر چوہان، ممتاز چوہان، بنی امین چوہان، خان عالم اعوان، خورشید چوہان، رشید اعوان، اسد چوہان، عمر چوہان، احمد چوہان ودیگر کو صدر جماعت و اپوزیشن لیڈر شاہ غلام قادر کیل کے سنئیر کارکنان کے ہمراہ مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والوں کو ہار پہنائے اور انہیں قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف، وزیر اعظم پاکستان محمد شہبازشریف، وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور اپنی جانب سے مبارک باد دی اور انہیں یقین دلایا کہ مسلم لیگ ن ان کے عزت نفس کا بھرپور خیال رکھے گی۔



