مظفرآباد

عوامی ایکشن کمیٹی سے معاہدے کے بیشتر نکات پر عملدرآمد مکمل، آئینی امور پر کام جاری

مظفرآباد(محاسب نیوز)چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان نے اعلی سطحی اجلاس کو  بتایا کہ  عوامی ایکشن کمیٹی سے معاہدے کے جن نکات کا تعلق حکومتِ آزاد کشمیر سے ہے اُن میں سے بیش تر نکات پر عملدرآمد مکمل ہوچکا ہے جبکہ آئینی ترمیم سے متعلق امور پر بھی کام جاری ہے۔وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے وفاقی حکومت اور جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مابین معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، آزاد کشمیر حکومت کے وزراء دیوان علی خان چغتائی، چوہدری قاسم مجید، سیکرٹری امور کشمیر ظفر حسن، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان، جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رکن شوکت نواز میر و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وفاقی حکومت, آزاد جموں و کشمیر کی حکومت اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان طے شدہ معاہدے کے نکات پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران کے تحفظات سنے اور باقی ماندہ نکات پر فوری عملدرآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی اولین ترجیح ہے، وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کیلئے وافر ترقیاتی فنڈز فراہم کئے ہیں، عوام کی فلاح و بہبود اور خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان نے معاہدے پر شق وار پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جن نکات کا تعلق حکومتِ آزاد کشمیر سے ہے اُن میں سے بیش تر نکات پر عملدرآمد مکمل ہوچکا ہے جبکہ آئینی ترمیم سے متعلق امور پر بھی کام جاری ہے۔
ک

Related Articles

Back to top button