مظفرآباد

میرپور‘ 7ہائرسکینڈری سکول ایکسی لینٹ کٹیگری میں شامل

میرپور (بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں میرپور محترمہ فرخ اویس کی سربراہی میں ضلع میرپور کے محکمہ تعلیم سکولز شعبہ نسواں نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔ پبلک سیکٹر میں قائم گرلز سکولز کا تعلیمی معیار بلند ترین سطح پر ہونے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فرخ اویس کی کامیاب حکمت عملی کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ محکمہ ایلمینٹری و سیکنڈری تعلیم، آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین SEPI انڈیکس کے مطابق ضلع میرپور کے سکولز نسواں کے تعلیمی ادارے معیارِ تعلیم کے لحاظ سے سب سے نمایاں قرار پائے گے ہیں۔ یہ رینکنگ بالخصوص میٹرک امتحانات و بورڈ امتحانات (BISE Mirpur) کے نتائج کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے، جو اس کامیابی کو مزید مستند اور قابلِ فخر بناتی ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق ضلع کے 7 سے زائد ہائر سیکنڈری و ہائی سکولز ”Excellent کیٹیگری” میں شامل ہوئیجبکہ 44 سے زیادہ سکولز ”Good کیٹیگری” میں قرار پائے ا ور یہ ایک غیر معمولی حقیقت ہے کہ ضلع میرپور کا کوئی بھی گرلز ہائی سکول ”Poor” یا ”below average ” کیٹیگری میں شامل نہیں ہے۔یہ کامیابی ضلع میرپور کیاس وژن کی آئینہ دار ہے جسے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محترمہ فرخ اویس نے اپنی قیادت میں اپنایا۔ ان کا عزم ہے کہ ضلع میرپور گرلز سکولوں کے معیار اور مقدار دونوں کے لحاظ سے ایک ماڈل ڈسٹرکٹ بنایا جائے گا جہاں تعلیم کو نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی معیار کے مطابق استوار کیا جائے۔اہلیان میرپور اس کامیابی پر نہایت خوش اور مطمئن ہیں اور وہ فخر سے کہتے ہیں کہ یہ سب کچھ وزیرِاعظم پاکستان، وزیرِاعظم آزاد جموں و کشمیر اور حکومتِ آزاد جموں و کشمیر کے بہترین فیصلے کا نتیجہ ہے، جنہوں نے اس وژنری سربراہ کو ضلع میرپور میں تعینات کیا۔

Related Articles

Back to top button