مظفرآباد
تاریخ میں 24اکتوبر سنہری حروف سے لکھا جائے گا‘ امتیاز عباسی
مظفرآباد(محاسب نیوز)چیئرمین ضلع کونسل مظفرآبادسردار امتیاز احمد عباسی نے یومِ تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 24 اکتوبر 1947 کا دن ہماری تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا گیا دن ہے۔ اس دن ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دے کر آزادی کی بنیاد رکھی۔ آج ہمیں اس عہد کی تجدید کرنی ہے کہ ہم اپنے شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہدِ آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آزاد خطہ بیس کیمپ کی حیثیت رکھتا ہے، اور ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اسے مضبوط، مستحکم اور ترقی یافتہ بنائیں تاکہ یہ تحریکِ آزادی کشمیر کا حقیقی مرکز ثابت ہو۔



