مظفرآباد

ہسپتال ادویات اور ماہر ڈاکٹر، پاک فوج لیپہ کے عوام کا سہارا بن گئی

وادی لیپہ(رضوان اعوان)پاک فوج کی صحت مند وادی لیپہ کے تحت عوامی خدمت میں پیش پیش ہے، جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پورے انسانوں کی جان بچائی۔ یہی مثال وادی لیپا میں ہمارے پاس واحد ایل ٹی ایف ٹی سی ہسپتال ہے جو 24 گھنٹے عوامی خدمت میں مصروف ہے۔اس ہسپتال میں کسی طرح کا بھی مریض آ جائے، اس کی بھرپور ٹریٹمنٹ کی جاتی ہے۔ چھوٹے بڑے آپریشن، او پی ڈی، سینکڑوں مریضوں کا روز فری چیک اپ ہوتا ہے اور فری میڈیسن دی جاتی ہے۔ وادی لیپہ پسماندہ اور دور دراز علاقہ ہے، جس میں ایل ٹی ایف ٹی سی لیپہ کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔پاک فوج کے ڈاکٹر، میڈیکل سپیشلسٹ، ڈینٹل سرجن، اور دیگر امراض کے ڈاکٹر یہاں پہ موجود ہوتے ہیں۔ اس میں ایک خاص بات اور یہاں پہ گائنی کے آپریشن بھی کیے جاتے ہیں، جو پاک فوج کے تعاون سے ممکن ہو رہے ہیں۔عوام وادی لیپہ پاک فوج کی اس کاوش کو سراہتے ہیں اور ان کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔ عوام اس موقع پر ایل ٹی ایف ٹی سی لیپہ کے ڈاکٹروں اور سٹاف، بالخصوص پاک فوج لیپہ گارڈ کے کمانڈر اور میڈیکل بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر، پوری پاک فوج، چنار ڈویژن جی او سی، ٹن کور کمانڈر، اور چیف آف آرمی سٹاف فیڈ مارشل چیف آف ڈیفنس فورس عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وادی لیپہ کی عوام مزید کہنا تھا پاک فوج نے وادی لیپہ صحت کے متعلق سہولیات فراہم کی گئی ہیں عوام کو اس پر شکریہ کرتے ہیں ہمارے کچھ لوگ اتنی استطاعت نہیں رکھتے جو بڑے شہروں میں بڑے ہاسپٹل میں جا کر اپنے علاج کروائیں، جن کو گھر کی دہلیز پر یہ سہولت مل رہی ہے، اس پر ہم پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔کوٹلی (نمائندہ خصوصی) محکمہ بہبود آبادی ضلع کوٹلی یونین کونسل کٹھاڑ پھگواڑہ کے مقام پر ضلعی آفیسر سردار امجد رفیق کی خصوصی ہدایت پر سوشل موبیلائزر ساجد حسین نے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔جس میں علاقے کی کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔کیمپ کے دوران خواتین کو خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں مفید مشورے دئیے گئے۔کیمپ میں فیملی پلاننگ کے 24 مریض مستفید ہوئے۔

Related Articles

Back to top button