مظفرآباد
موبائل انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی

مظفرآباد (خبرنگارخصوصی) شہراقتدار میں موبائل انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال نہ ہوسکی۔ سموار کے روزسرکاری ملازمین اور پنشنرز جب مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم میں پہنچے تو جواب ملا کہ انٹرنیٹ نظام مکمل طورپر فعال نہ ہوسکا ہے جس کی وجہ سے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی میں وقت لگے گا۔ صبح سویر ے ہی اے ٹی ایم مشینوں سے تنخواہ اور پنشن لینے کیلئے آنے والوں کی لمبی لمبی قطاریں دن بھر لگی ہیں شدید بارش میں ملازمین اور پنشنرز خوار ہورہے ہیں۔ 28ستمبر کو انٹرنیٹ موبائل سروس آزادکشمیر بھر میں بند کردی گئی تھی مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد موبائل سروس انٹرنیٹ بحال کیا گیا لیکن مکمل بحال نہ کیا جاسکا۔