مظفرآباد

رمضان کا اصل پیغام صبر،شکر،ہمدردی اور اخوت و ایثار ہے‘سردار عتیق

مظفرآباد (محاسب نیوز) پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام کے نام آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کا رمضان المبارک کے حوالہ سے پیغام۔اللہ کا شکر ہے ہمیں ایک بار پھر رمضان المبارک کی سعادت نصیب ہو رہی ہے، یہ مہینہ رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا ہے، اللہ تعالیٰ اپنی قربت عطا فرماتے ہیں۔رمضان کا اصل پیغام صبر،شکر،ہمدردی اور اخوت و ایثار ہے۔ ہمیں ظلم و جبر کا شکار لاکھوں فلسطینی،کشمیری بہن بھائیوں کو بھی یاد رکھنا ہے۔مرد اور خواتین زیادہ سے زیادہ عبادات کریں،اور غریبوں،محتاجوں کی مدد کریں، اپنی دعاؤں میں فلسطین،مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں اور پوری مسلم اُمہّ کو یاد رکھیں رمضان کامہینہ ہماری روح کی تطہیر اور دِلوں کی پاکیزگی کا ذریعہ ہے۔ یہ مہینہ قرآن کا مہینہ ہے،رحمت اورمغفرت کا مہینہ ہے ہمیں رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام کی سلامتی اور ترقی کے لیے دُعَا کرتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ سرزمین امن کی سرزمین بنے، اور ہمارے دل محبت اور اخلاص سے بھر جائیں۔صلہ رحمی کریں اوراخلاص و محبت کا پیغام پھیلائیں رمضان ہمیں صبر و استقامت کادرس دیتاہے،رمضان المبارک میں ہرممکن کوشش کریں کہ اپنے ارد گرد جو بھی متوسط طبقہ کے لوگ ہوں انکے لئے افطاری کابندوبست کریں،جس نے ایک شخص روزہ افطار کرایا اس نے اللہ کی خوشنودی حاصل کی۔اللہ ہمار ی دعاؤں کو قبول فرمائے اور ہمیں صراط مستقیم پر چلائے۔مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے عوام کو آزادی سے ہمکنار کرئے۔وہ وقت دور نہیں جب ہم اپنے اس پار کے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ملکر افطار کرینگے، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ اللہ پاک رمضان المبارک کے صدقے ہماری پاک فوج کو ہر میدان میں دشمن پر غالب رکھے اور مملکت پاکستان میں جو آئے روز دہشت گردی کروا رہا ہے اس دشمن کا صفحہ ہستی سے صفایا ہو اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

Related Articles

Back to top button