مظفرآباد

ن لیگ کا سفر اصول پر‘مخالفین خرید و فروخت کی سیاست پر انحصار کیے بیٹھے ہیں‘شاہ غلام قادر

اسلام آباد(محاسب نیوز) صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر سے مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن ن آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب عہدیداران کی ملاقات۔ملاقات میں چیئرمین سید فرقان گردیزی، مرکزی صدر ایم ایس ایف این آزاد کشمیر حافظ یاسر بشیر چوہدری، جنرل سیکرٹری راجہ ذین محمود،سنئیر نائب صدر سردار غفار خان چئیرمین سٹیڈی سرکل سردار عامر ندیم خان،سیکرٹری اطلاعات حفیظ قریشی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل چوہدری ثاقب رضا،نائب صدر عمیر سعید چوہدری و دیگر موجود تھے۔اس موقع پر صدر جماعت نے نو منتخب عہدیداران کو ہدایت کی کہ ایم ایس ایف این کو آزاد کشمیر بھر میں منظم کرنے کی ہدایت کیاور کہا کہ تمام کالجز یونیورسٹی، سٹی،تحصیل اور ضلعی تنظیمیں مکمل، منظم اور فعال کی جائیجس کیلیے باضابطہ مرکزی عہدیداران بھمبر سے نیلم تک کالج ٹو کالج یونیورسٹی سٹی ضلع کی سطح پر طلبہ میں جا کر مسلم لیگ کا پیغام طلبہ تک پہنچائینگے۔انہوں نے کہا کہ وہ خود تمام ضلعی عہدیداران سے جلد ضلعی سطح پر ملاقات کرینگے اور نوجوانوں کو سنیں گے اور حقیقی طلبہ کو ایم ایس ایف کی نمائندگی دی جائیگی اور مکمل میرٹ پر نوجوانوں کو آگے لایا جائیگا طلبہ کسی بھی معاشرے پارٹی کی بنیادی اکائی ہے،ایم ایس ایف این آمدہ مسلم لیگی حکومت میں طلبہ یونین کی بحالی کیلیے بھرپور کردار ادا کریگی اور طلبہ کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائیگا اور باضابطہ طلبہ یونین کے الیکشن تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔صدر پاکستان مسلم لیگ ن واپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا کہ ایم ایس ایف (ن) منظم قیادت کے تحت نوجوانوں کی آواز کو مؤثر انداز میں اجاگر کرتے ہوئے جماعتی وژن کو مضبوط بنیادوں پر آگے بڑھائے، مسلم لیگ ن کا سفر خلوص، اصول اور عوامی اعتماد سے مزین ہے، جب کہ مخالفین صرف الزام، افواہوں اور خرید و فروخت کی سیاست پر انحصار کیے بیٹھے ہیں۔ مگر آزاد کشمیر کے عوام باشعور ہیں وہ چہروں کے پیچھے چھپے مفاد پرستوں کو پہچان چکے ہیں۔ یہ دور ضمیر بیچنے کا نہیں، کردار نبھانے کا ہے۔یہ الیکشن صرف کامیابی نہیں، ایک فیصلہ کن موڑ ہے جہاں منفی سیاست دفن ہوگی اور سچائی، کارکردگی اور خدمت جیتے گی، مسلم لیگ ن کا نام ترقی ہے وہ پاکستان ہو، آزاد جموں و کشمیر ہو یا گلگت بلتستان ہو ترقی صرف مسلم لیگ ن ہی کر سکتی ہے۔

Related Articles

Back to top button