کوٹلی، کشمیر الیکٹرانک اینڈ ڈیجیٹل میڈیا کے انتخابات‘ندیم چوہدری صدر منتخب

کوٹلی(بیورورپورٹ) کشمیر الیکٹرانک اینڈ ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن کوٹلی کے انتخابات مکمل۔ محمد ندیم چوہدری صدر جبکہ عبدالقادر ملک سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے۔ چیف الیکشن کمشنر پرویز جنہال نے نتائج کا اعلان کیا۔ صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب عامر آزاد راٹھور، پرویز جنہال، شوکت قمر،طارق لون،عامر تنویر قریشی،سردار محمد جاوید، آفتاب عارف، سخاوت سدوزئی، عثمان ہاشمی،امجد چوہدری، سردار نصیر اور دیگر کی مبارکباد۔ تفصیلات کے مطابق کشمیر الیکٹرانک اینڈ ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن کوٹلی کے انتخابات برائے 26-2025 مکمل ہو گئے۔ 22 ممبران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔ محمد ندیم چوہدری 22 ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہوگئے۔ عبدالقادر ملک 14 ووٹ حاصل کر کے سیکرٹری جنرل منتخب جبکہ مد مقابل امیدوار احتشام الحق نے سیکرٹری جنرل کے لیے 8 ووٹ حاصل کیے۔ پرویز جنہال چیف الیکشن کمشنر جبکہ سردار محمد جاوید معاون الیکشن کمیشن تھے۔ نتائج کا باضابطہ اعلان ایک تقریب میں کیا گیا۔ تقریب میں صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب عامر آزاد راٹھور نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب کی صدارت سابق صدر شوکت محمود قمر نے کی۔




