مظفرآباد

ریاست ہے تو۔سیاست ہوتی رہے گی۔پونچھ کے نظریاتی کل ریاست کے تحفظ کیلئے گھروں سے نکلیں،شاہ غلا م قادر

راولاکوٹ(بیورورپورٹ)صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا ہیکہ ریاست ہے تو سیاست ہوتی رہے گی وقت آن پہنچا ہے کہ پونچھ کے نظریاتی لوگ 21 ستمبر کو ریاست کے تحفظ کیلیے اپنے گھروں باہر نکلیں اور جلسہ میں بھرپور شرکت کریں۔ پونچھ شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے یہاں کے لوگوں نے اس خطہ کی آزادی کیلیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے موجودہ نظام کسی نے ہمیں پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیا اس کیلیے ہمارے اجداد نے قربانیاں دی لیکن آج ہر طرف افراتفری کا عالم ہے ایک ایسا طبقہ پیدا ہو گیا ہے جس کے ہاتھوں کسی کی عزت محفوظ نہیں یہ گالم گلوچ کی سیاست کبھی بھی ہماری روایت نہیں رہی ایک سازش کے تحت یہاں کے لوگوں کے خیالات کو پراگندہ کیا جا رہا ہے پاکستان گریز رجحانات میں اضافہ ہوچکا ہیمسلح افواج کو گالیاں دی جا رہی ہیں یہ کون لوگ ہیں جنہوں نے حقوق کی آڑ میں ہماری نئی نسل اور اس ریاست کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر پاکستان گریز رجحانات کا متحمل نہیں ہوسکتا مسلح افواج کے نوجوان دن رات کنٹرول پر پہرہ دیتے ہیں تو ہم چین کی نیند سوتے ہیں۔ حق حکومت اور حق ملکیت کے نعرے لگانے والوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر سیاست کا شوق ہے تو آئیں الیکشن میں حصہ لیں اگر عوام آپ کو ووٹ دیتے ہیں تو اس ریاست کی باگ ڈور آپ سنبھالیں لیکن افراتفری اور گالم گلوچ کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولاکوٹ میں 21ستمبر کے جلسہ کے حوالے سے بلائی گئی مشاورتی میٹنگ میں مسلم لیگی عہدیداران اور کارکنان سے خطاب کرتے ہو? کیا. شاہ غلام قادر نے مزید کہا کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان میں بھی ایک ایسا ناکام تجربہ کیا گیا تھا اور پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچ گیا لیکن مسلم لیگ ن کی قیادت نے اپنی سیاست کو داؤ پر لگا کر پاکستان کو مشکالات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا آج اقوام عالم میں پاکستان اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کر چکا ہے اپریشن بیان المرصوص کی کامیابی اور اب سعودی عرب سے وفاعی معاہدے سے دنیا ششدر ہے۔ اس کامیابی کے پیچھے محمد شہباز شریف کی دن رات کی محنت ہے وہ روزانہ 18گھنٹے کام کرتے ہیں۔ شاہ غلام قادر نے کہا کہ تاجر تنظیموں کا کام تاجروں کے مسائل حل کرنا اور عوام کو خالص اشیاء خوردنوش فراہم کرنا ہے بھارت کو پیغام دینا ہے کہ آزاد کشمیر کے لوگ پاکستان اور مسلح افواج کیساتھ کھڑے ہی اور ہم ہر حال میں نہ صرف آزاد کشمیر کا وفاع کریں گے بلکہ آزادی کے اس جدوجہد میں مقبوضہ کشمیرکے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Related Articles

Back to top button