شاہرائے نیلم پر ٹریفک حادثات روک تھام کیلئے اقدامات نہ اٹھائے جا سکے

پٹہکہ(جاوید عباسی سے)شاہرائے نیلم پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے کوئی اقدامات نہ اٹھائے جا سکے ہر سال سینکڑوں جانیں ضائع ہونے لگیں ذمہ دار ادارے خاموش تماشائی بن گے حکومت روڈ پر حادثات کی روک تھام کے لیے سیفٹی گاڈر نصب کرے تاکہ آئے روز ہونے والے حادثات سے بچا جا سکے محکمہ شاہرات کے باعث بھاری بجٹ ہونے کے باوجود اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی دفاعی اہمیت کی حامل روڈ پر ہر دوسرے روز حادثات رونما ہونے لگے لوگ کب تک اپنے پیاروں کو حادثات کی نذر کرتے رہیں گے وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خصوصی توجہ دیکر روڈ پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے حفاظتی گاڈر لگوائیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے عوامی حلقوں کا حکومت سے مطالبہ تفصیلات کے مطابق شاہرائے نیلم پر سیفٹی وال کی عدم تنصیب آئے روز حادثات رونما ہونے لگے قیمتی جانیں ضائع گزشتہ روز بھی دو بھائی سیفٹی گاڈر نہ ہونے کے باعث سیدھے نالے میں جا گرے جس سے ان کی موت واقع ہوئی حکومت شاہرائے نیلم پر حادثات کی روک تھام کے لیے سیفٹی گاڈر کی تنصیب یقینی بنائے ہر سال اسی طرح ٹریفک کے حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہونے لگیں عوام نے متعدد بار ارباب اختیار سے روڈ پر سیفٹی وال اور سیفٹی گاڈر لگانے کا مطالبہ کیا لیکن جس پر کوئی کام نہ ہوا سیفٹی گاڈر نہ ہونے کی وجہ سے بے شمار حادثات ہونے لگے جس میں قیمتی جانیں ضائع ہونے لگیں لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گے لیکن حکومت روڈ پر حادثات کی روک تھام کے لیے کوئی اقدامات نہ اٹھا سکی ہر سال اسی طرح لوگ دوران سفر موت کے منہ میں جانے لگے دفاعی اہمیت کی حامل روڈ کو ٹریفک حادثات سے کیسے روکا جائے اس کا واحد حل روڈ کی سائیڈ پر سیفٹی وال یا سیفٹی گاڈر نصب کرکے حادثات سے بچا جا سکتا ہے عوامی حلقوں نے مزید کہا کہ موسم گرما میں ہر سال لاکھوں سیاح بھی اس شاہراہ پر سفر کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود روڈ کی بہتری اور ٹریفک کے حادث کو روکنے کے لیے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے جاتے عوام نے موجودہ وزیر اعظم فیصل ممتاز راثھور،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روڈ پر سیفٹی گاڈر کی تنصیب کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں تاکہ شاہرائے نیلم پر ٹریفک حادثات کا خاتمہ ہو سکے۔




