مظفرآباد
AGآفس کا آن لائن سسٹم ناکام،رقومات پھنس گئیں

مظفرآباد(خبرنگار خصوصی) اے جی آفس میں آن لائن سسٹم ناکام، گزشتہ ماہ سے سرکاری محکمہ جات اور ٹھیکیداران کو رقومات نہ مل سکیں۔ جبکہ صارفین شدید مالی مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں۔ صارفین شدید مالی مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں۔ صارفین بار بار چکر لگا چکے ہیں جبکہ انہیں بار بار دوبارہ آنے کو کہاجا رہا ہے۔ صارفین تنگ آچکے ہیں متاثرہ ملامین اور ٹھیکیدار کمیونٹی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کا نظام تو پہلے ہی مفلوج تھا جبکہ اے جی آفس کو بھی آن لائن سسٹیم کی بھینٹ چڑھا کر آزادکشمیر کا پورا مالیاتی نظام ٹھپ کر دیا گیا۔ صارفین نے صحافیوں کو بتایا کہ آزادکشمیر میں اے جی آفس کو نیٹ کی سہولیات نہ ہونے کے باعث پورا مالیاتی نظام بند ہو چکا ہے۔