شاردہ‘ مہتاب بیگم اور بیٹے وقار خان پر پولیس اے ایس آئی اشرف کا تشدد

مظفرآباد (محاسب نیوز)شاردہ کی رہائشی خاتون مہتاب بیگم اور بیٹے وقار خان پر پولیس اے ایس آئی اشرف کی جانب سے مبینہ تشدد،خاتون شدید زخمی۔مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد کے سائلین ڈیسک سے گفتگو کرتے ہوئے مہتاب بیگم کا کہنا تھا کہ ہماری زمینوں کا تنازعہ ایک عرصہ سے چلا آرہا ہے میرے بیٹے شاردہ یونیورسٹی میں کھیل رہے تھے کہ فوج دار خان،سجاد خان اور فہیم خان نے میرے بیٹے وقار کو پکڑ کر گلے میں تار سے پھندا ڈال کر مارنے کی کوشش کی شور شرابا پر میں گھر سے آئی تو اے ایس آئی اشرف خان نے لوہے کے راڑ سے مجھ پر حملہ کیا جس سے میرے سر پر شدید چوٹ لگ گئی اور میں بے ہوش ہو گئی۔ظلم کی انتہا یہ ہے کہ تھانے میں ہماری ایف آئی آر درج نہیں کی جا رہی نہ ہمارا میڈیکل ہونے دیا جا رہا۔اے ایس آئی اشرف خان اور دیگر لوگ ہمیں اب صلح کے لیے دباو ڈال رہے ہیں جبکہ ہمیں ان سے جان کابھی خطرہ ہے۔وقار خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے گلے میں پھند ا ڈال کر مجھے مارنے کی کوشش کی گئی میرے دوسرے بھائی کے شور شرابا کر کے میر ی جان بچائی۔یہ واقعہ اس وقت ہوا جب ہم شاردا یونیورسٹی میں کھیل رہے تھے۔پولیس ان کے ساتھ ملی ہوئی ہے اور کوئی قانونی کارروائی نہیں لائی جا رہی۔ہماری آئی جی آزاد کشمیر،ڈی آئی جی اور ایس ایس پی نیلم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اے ایس آئی اشرف سمیت دیگر لوگوں پر تحقیقات کر کے ایف آئی آر درج کی جائے اورہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔