سی ایم ایچ مظفرآباد کی شاندارکاکردگی‘ڈینگی کے 16سوسے زائدمریض صحت یاب

مظفرآباد(سپیشل رپورٹر)دارالحکومت مظفرآباد میں ڈینگی کے 1619مریض سی ایم ایچ مظفرآباد میں داخل ہوئے تمام کے تمام صحت یاب کوئی ایک بھی موت واقع نہیں ہوئی۔سی ایم ایچ مظفرآباد کے میڈیکل یونٹ کی شاندار کارکردگی کمانڈر سی ایم ایچ اور میڈیکل یونٹ کو عوام کا خراج تحسین،28مریض اب بھی سی ایم ایچ مظفرآباد میں زیر علاج ہیں تفصیلات کے مطابق مظفرآباد میں گزشتہ ایک ماہ سے ڈینگی نے خوفناک شکل اختیار کرلی ہے۔ اس سارے عمل میں جہاں محکمہ صحت عامہ اور متعدی امراض کے ذمہ داران کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے وہاں سی ایم ایچ مظفرآباد کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ ڈینگی کے دوران 1619مریض سی ایم ایچ مظفرآباد میں داخل کیے گئے جو مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے اس طرح سی ایم ایچ کا میڈیکل کا یونٹ ڈینگی کے دوران متحرک رہا اور دن را ت ڈینگی کے مریضوں کے علاج میں مصروف عمل رہا۔ دارالحکومت کے شہریوں نے ڈینگی مریضوں کا موثر انداز میں علاج کرنے پر کمانڈر سی ایم ایچ اور میڈیکل یونٹ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
 
				



