چیئرمین القلم شبیر احمد تابانی کا”ماریہ کنسلٹنسی لندن“ اسلام آباد آفس کا دورہ

مظفرآباد‘اسلام آباد (محاسب نیوز) چیئرمین القلم ایجوکیشنل نیٹ ورک مظفرآبادشبیر احمد تابانی نے گزشتہ روز”ماریہ کنسلٹنسی لندن“ اسلام آباد آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ختر عباس اور کوآرڈی نیٹر مس ہاجرہ بھی موجودتھیں۔ ”ماریہ کنسلٹنسی لندن“ کی دنیا بھر میں 22برانچز ہیں جس کا ہیڈ آفس لندن میں ہے اور دوبئی میں سب آفس ہے۔ ”ماریہ کنسلٹنسی لندن“ دنیا بھر میں 122یونیورسٹیز کے ساتھ منسلک ہے۔ انہوں نے دفتر معائنہ کیااور اس خواہش کا اظہار کیا کہ آزادکشمیر میں بھی اس طرح کی کنسلٹنسی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں آنے والے وقت میں اس کی برانچ کھولی جائے گی۔ تاکہ ہمارے بچے بھی اس سے استفادہ کرتے ہوئے براہ راست یونیورسٹیز میں داخلہ لے سکیں۔اور ان کی سکلز میں بھی اضافہ ہو۔ انہوں نے اس موقع پر راوبط مربوط کرنے کا بھی اعادہ کیا۔



