مظفرآباد

حق خودارادیت حصول کی جدوجہد، شہدائے جموں آج منایا جائیگا,خصوصی پیغامات جاری

سری نگر‘مظفرآباد (کے پی آئی)کشمیری عوام آج بدھ کو یوم شہدائے جموں اس تجدید عہد کے ساتھ منائیں گے کہ وہ حق خودارادیت کے حصول تک شہدا کے مشن کو ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔ مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز، بھارتی فوجیوں اور ہندوتوا قوتوں نے جموں کے مختلف علاقوں میں لاکھوں کشمیریوں کا اس وقت قتل عام کیاتھا جب وہ نومبر 1947 کے پہلے ہفتے میں پاکستان کی طرف ہجرت کر رہے تھے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں اور تنظیموں نے سرینگر میں اپنے بیانات میں جموں کے شہداکو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقدس خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جموں کے شہدانے ایک مقدس مقصد کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ان کی بے مثال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔دریں اثناء صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں پر بھارتی تشدد و جبر سات دہائیوں سے جاری ہے، مگر وادی کی قربانیوں اور حق خودارادیت کی جدوجہد کم نہیں ہوئی۔ 6 نومبر یوم شہدائے جموں وہ اہم تاریخی دن ہے جب لاکھوں کشمیریوں نے پاکستان سے عقیدت اور وطن کی آزادی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم شہدائے جموں دراصل اس عہد کی تجدید ہے کہ جموں کے مسلمانوں نے جس مقصد کے لئے اپنی قیمتی قربانیاں دیں، اس کے حصول تک ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ نومبر کا پہلا ہفتہ ریاست کے مسلمانوں کی تحریک آزادی کا ایسا المناک باب ہے جس میں ڈوگرہ دور کے حکمرانوں نے بے گناہ اور نہتے افراد کا لہو بہا کر ایک سیاہ ترین تاریخ رقم کی۔ آج بھی مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کے ہاتھ بے گناہ شہریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کا خون کشمیری تحریک کو نئی جلا بخشتا ہے اور اسی جذبے کی بدولت یہ تحریک آج بھی زندہ اور تابندہ ہے۔ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح تحریک آزادی کشمیر ہے اور ہم اپنے عزم کے مطابق پاکستان کے ساتھ الحاق تک پوری قوت اور جذبے کے ساتھ جدوجہد جاری رکھیں گے۔
ی

Related Articles

Back to top button