ڈاکٹر نذیر اعوان کا حلقہ سٹی سے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان

مظفرآباد(خبرنگار خصوصی)آزادکشمیر کے عام انتخابات میں دارالحکومت حلقہ نمبر 3سے آزاد امیدوار اسمبلی ڈاکٹر محمد نذیر اعوان نے باضابطہ الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ محاسب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرمحمد نذیر اعوان نے کہا ہیکہ حلقہ نمبر 3جو ہر دور حکومت میں پسماندہ اور مسائل کا شکار رہا ہے کے عوام کے حقوق کیلئے دوستوں ساتھیوں خاندان اور حلقہ کے عوام کے پرزور مطالبے پر ان کی نمائندگی کیلئے الیکشن میں آرہا ہوں خاص طور پر یونین کونسلزپترینڈ اور گوجرہ جو انتہائی پسماندہ رکھی گئی ہے کے حقوق اور انکی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کروں گا۔ میرا مقصد ذاتی مفاد یا لالچ نہیں بلکہ حلقہ کے عوام کی خدمت ان کا خادم بن کر کرنا ہے پہلے بھی میں نے ہر فورم آزادکشمیر سے لیکر پاکستان تک اس حلقہ کی نمائندگی کی اور مسائل سے پاکستان کے حکمرانوں کو بھی آگاہ کیا حلقہ نمبر 3 میں پڑھے لکھے نوجوانوں کی بڑی تعداد بیروزگار ی کا شکار ہے جن کو حکمرانوں نے جان بوجھ کر مسائل کا شکار کر رکھا ہے حلقہ سے سرکاری ملازمین کی آسامیاں منتقل کی جا رہی ہیں ان کے تبادلے کر کے دوسرے اضلاع اور حلقوں میں دربدر کیا جا رہا ہے اور دوسرے حلقوں کے لوگوں کو اس حلقے میں لاکر نوکریاں دی جا رہی ہیں جو کہ سراسر نا انصافی ہے اس نا انصافی کے خلاف کھڑا ہوا ہوں پینے کا صاف پانی میسر نہیں بجلی غائب ہے لیکن اس حلقے کا کوئی پرسان حال نہیں ہے میں اس حلقے کی اپنی عوام کی آواز بنوں گا۔




