مظفرآباد

کھوئی رٹہ، شہداء وادی بناہ سپورٹس گالا کی شاندار تقریبات اختتام پذیر

کھوئی رٹہ (ملک محمد حنیف اعوان) شہدائے وادی بناہ سپورٹس گالا اپیسما تحصیل کھوئیرٹہ کے زیر اہتمام اور تحصیل انتظامیہ کی نگرانی میں خاور شہاب شہید سٹیڈیم میں دو روزہ مقابلوں کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ تحصیل کے 16 سکولز نے کرکٹ، رسہ کشی اور دوڑ کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ انتظامات انجمن تاجران کے تعاون سے کیے گئے۔ سیاسی، سماجی و صحافتی شخصیات نے شرکت کی اور اسسٹنٹ کمشنر قیصر اسلم چوہدری و صدر ایپسما مظہر اقبال چوہدری کی کاوشوں کو سراہا۔ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کوٹلی مجیر(ر) ناصر رفیق، کرنل صفیان، اے سی کھوئیرٹہ و کوٹلی کو شیلڈز پیش کی گئیں۔نتائج:کرکٹ: ونر خاور شہاب شہید گرائمر سکول، رنر آدم پبلک کالج؛ بہترین بلے باز ہارون؛ بہترین باؤلر مونیب بٹ؛ فائنل کا بہترین کھلاڑی حسنین رخسار۔رسہ کشی: ونر پرسٹجیس سکول، رنر وادی چنار سکول۔100m مڈل: پہلی فرحان آصف، دوسری حیدر علی، تیسری محمد سیف۔100m ہائی: پہلی زیان محبوب، دوسری احسن علی، تیسری محمد صائم۔سیک ریس ہائی: پہلی محسن علی، دوسری محسن ممتاز، تیسری محمد ابتشام۔سیک ریس مڈل: پہلی عبدالرحیم، دوسری محمد حیدر، تیسری ہاشم علی۔گروپ ریس: پہلی خاور شہاب شہید سکول، دوسری ماڈرن اقرا، تیسری وادی چنار سکول۔ایمپائرنگ محمد مصطفیٰ موسو و زعفران الحق، اسکورر عبداللہ ظہور، کمنٹری فدا المصطفیٰ و عرفان بھیالوی نے کی۔ اختتام پر شہداء کے لیے دعا اور گلوکار خرم بٹ کے ملی ترانے پیش کیے گئے۔

Related Articles

Back to top button