مظفرآباد

فنڈز کی عدم فراہمی، محکمہ صحت ڈینگی وباء پر کنٹرول پانے میں ناکام

مظفرآباد(رپورٹ:جہانگیرحسین اعوان‘خبرنگارخصوصی) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی طرف سے فنڈز کی عدم فراہمی محکمہ صحت آزادکشمیر سے ڈینگی وباء کے کنٹرول میں ناکام مظفرآباد اور باغ میں ڈینگی وباء کے پھیلاؤ میں ریکارڈ اضافہ محکمہ صحت عامہ کی ٹیمیں ڈینگی لاروا نکالنے اور لاروا والے علاقوں میں لوگوں کی جانوں کو بچنے کے لیے خصوصی اقدامات نہ کر سکے صرف سپرے پر انحصار کیا جارہا ہے محکمہ صحت،محکمہ زراعت،میونسپل کارپوریشن مظفرآباد، پبلک ہیلتھ اس وقت تک ڈینگیمچھر کے پھیلاؤ کو اس وقت تک قابو نہیں کرسکتے جب تک لاروا والے علاقوں کی نشاندہی کرکے وہاں سے لاروا نکال کر تلف نہیں کیا جاتا اس وقت مظفرآباد میں پلیٹ، اپراڈہ،ماکڑی،سنڈگلی میں ڈینگی وباء زیادہ پھیل گئی جہاں ابھی تک اس ڈینگی وباء کے کنٹرول کے لیے اقدامات نہیں کیئے جا سکے نہ ہی سرکاری سطح پر لوگوں کی سکریننگ کی جا سکی جس کی وجہ سے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہیمحکمہ صحت کے پاس موجودہ اعداد وشمار انتہائی کم ہے ڈینگی کے مریضوں کی زیادہ تعداد پرائیویٹ ہسپتالوں لیبارٹریوں اور کلینکوں میں زیادہ ہماری حلقوں محمد عمران،ہارون چوہدری،بشارت جگوال،ظہیر قریشی،بلال احمد،نور محمد وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر ڈینگی کی وباء کے کنٹرول کے لیے فنڈز فراہم کیا جائے تاکہ ڈینگی مرض کو کنٹرول کیا جاسکے لوگوں کی قیمتی جانیں بچائی جا سکے

Related Articles

Back to top button