مظفرآباد

خالد لطیف نے پینل امیدواران‘20نکاتی منشور کا اعلان کر دیا

ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ)انجمن تاجران چناری کے انتخابات،صدارتی امیدوار پروفیسر میر خالد لطیف نے اپنے پینل،عہدیداران کے ناموں اور بیس نکاتی منشور کا اعلان کردیا۔تاجروں کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدارتی امیدوار پروفیسر میر خالد لطیف نے 24 دسمبر کے روز ہونے والے چناری بازار کے الیکشن کے لیے اپنے پینل کے نام چنار تاجر اتحاد پینل،عہدیداران صدر میر خالد لطیف،جنرل سیکرٹری مشرف کیانی،سینئر نائب صدر شوکت عباسی،نائب صدور ممبر راجہ محمد صدیق،سید اطاعت کاظمی،اثر خان(یاسر خان)،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سیٹھ آصف مغل،سیکرٹری نشرواشاعت عارف رئیسانی،سیکرٹری مالیات راجہ کبیر اور سیکرٹری ریکارڈ راجہ عبدالوہاب کے ناموں اور منشور کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے منشور میں درج زیل نکات شامل ہیں جن میں تاجران کی عزت نفس کی بحالی،احساس محرومی کے خاتمہ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے،انجمن تاجران چناری کو اعتماد میں لیے بغیر انتظامیہ کسی تاجر کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کرے گی،کوئی بھی جماعت یا گروہ انجمن تاجران کی مشاورت کے بغیر شٹر ڈاؤن ہڑتال نہیں کروا سکے گا،تاجران کے باہمی جھگڑوں اور تنازعات کو انصاف کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے حل کروائے جائیں گے،انتظامیہ کو صفائی،تجاوزات اور ریٹس وغیرہ کے بہانے تاجران کو ہراساں نہیں کرنے دیا جائے گا،کسی تاجر کی دوکان میں آتشزدگی/بیماری/وفات پر اس کی حسب ضرورت مالی معاونت کی جائے گی،بازار کی صفائی کے لیے بہترین اقدامات کرتے ہوئے ڈسٹ بن نصب کیے جائیں گے،ایسی گاڑیاں جو باہر سے آکر سامان فروخت کرتی ہیں جس سے تاجر متاثر ہوتا ہو ان پر پابندی عائد کی جائے گی،بازار کے جملہ معاملات مشاورتی کمیٹی کے ساتھ مل کر حل کیے جائیں گے،کسی فرد واحد کا فیصلہ مسلط نہیں ہو گا،پبلک واش رومز کی از سر نو مرمت کر کے انھیں قابل استعمال بنایا جائے گا،بازار میں سٹریٹ لائٹس کی کمی کو دور کیا جائے گا،عوامی مفاد کے لیے جو بھی کال ہو گی اس کی مکمل حمایت کی جائے گی،کسی بھی دوکاندار کے انتقال کے باعث بازارنماز جنازہ کے لیے بند رہے گا،بروز جمعتہ المبارک بازار ساڑھے بارہ بجے سے دو بجے تک مکمل بند ہو گا،ہر دو ماہ بعد عہدیداران و مشاورتی کمیٹی کا اجلاس منعقد کر کے باہمی مشاورت سے فیصلے کیے جائیں گے،ضرورت کے پیش نظر پہلے بھی اجلاس بلایا جا سکتا ہے،ضابطہ کرایہ داری پر عملدر آمد کروائے جانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے،تاجران کے تعاون سے بازار کے انتظامی معاملات کو درست کرتے ہوئے چناری کو ضلع جہلم ویلی میں ایک مثالی بازار بنایا جائے گا،بازار کو جرائم سے محفوظ بنانے کے لیے سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کے لیے حکومت کے ساتھ ملکر اقدامات کیے جائیں گے،بازار میں آتشزدگی کی بروقت روک تھام کے لیے فوری طور پر واٹر ہائیڈرنس نصب کروائے جائیں گے،خواتین تاجروں کے لیے محفوظ کاروباری ماحول فراہم کیا جائے گا،چناری بازار کے غیور تاجروں سے اپیل ہے کہ وہ 24 دسمبر کے روز چنار تاجر اتحاد پینل کے نامزد امیدواروں کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیاب کروائیں ان شاء اللہ منشور میں اعلان کیے گئے ایک ایک وعدہ کو تاجروں کی مشاورت کے ساتھ پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔۔۔۔۔۔

Related Articles

Back to top button