مظفرآباد

پٹہکہ، اے سی ہارون اعوان کی کارروائی، ممنوعہ آئل فروخت پر جرمانے

پٹہکہ(نمائندہ محاسب) تحصیل انتظامیہ عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے متحرک،اسسٹنٹ کمشنر پہٹکہ نصیر آباد ہارون الرشید اعوان نے ہمراہ پولیس گزشتہ روز مین بازار پٹہکہ اور خان بازار کا معائنہ کیا اور پرائس کنٹرول سرگرمی کے دوران ریٹ لسٹ،صفائی ستھرائی،ممنوعہ آئل اور گھی کی برانڈز کے خلاف کارروائی کی گئی۔دوران پڑتال مہنگی باقر خانی فروخت کرنے والوں کو جرمانے کئے گئے۔علاوہ ازیں خان بازار میں تجاوزات کو موقع سے ہٹایا گیا اور خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کئے۔انتظامیہ نے مین بازار پٹہکہ میں طے شدہ پالیسی کے مغائر پارکنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف آئنی ہاتھوں سے نمٹنے کا عندیہ دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کی ہدایت پر اے سی پٹہکہ ہارون الرشید اعوان نے ہمراہ پولیس اور عملہ فیلڈ مین بازار پٹہکہ اور خان بازار تک دکانوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور تاجروں کو بھاری جرمانے عائد کئے۔ اس موقع پر غیر معیاری اشیاء خوردونوش کو تلف، اور تجاوزات کا خاتمہ کردیا ہارون الرشید اعوان کا کہنا تھا کہ اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ دن رات کوشاں ہے۔عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے بازار کا معائنہ باقاعدہ کیا جارہا ہے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ پر عمل درآمد نہ کرنے والے تاجروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا عوام کی تحریری شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ہم سب کو مل کر عوام کے مسائل کو فوری حل کرنے کے لئے اور بہتری کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

Related Articles

Back to top button