مظفرآباد

چوہدری یاسین کی زیر صدارت اجلاس، منشور کمیٹی سے مسودے پر غور

اسلام آباد(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی منفیسٹو کمیٹی کا اجلاس زیرصدارت صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین ایف 10 میں منقد ہوا اجلاس میں مینفسٹو کمیٹی کے اراکین اسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر مرکزی سکریٹری جنرل وزیر لوکل گورنمنٹ راجہ فیصل ممتاز راٹھور وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سردار ضیا القمر صدر شعبہ خواتین و مشیر حکومت نبیلہ ایوب سابق مشیر سردار امجد یوسف ایڈیشنل سکریٹری اطلاعات سید عزادار حسین شاہ اور پی ایس ایف کے چیرمین سردار فوزیہ نے شرکت کی اجلاس میں منشور کمیٹی کی سفارشات کا مسودہ زیر غور لایا گیا منشور کو عوامی امنگوں کے مطابق ڈالنے اور صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق اور کشمیر افیرز کی انچارج محترمہ فریال تالپور کی رہنمائی کے مطابق بنانے کے لیے مختلف تجاویز بھی زیر بحث آئیں صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے اس لیے منشور جہاں عوامی امنگوں کا ترجمان ہونا گا وہاں تحریک آزادی کشمیر ترجیح اول ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی اور قائد عوام سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید نے کشمیر کے لیے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا اعلان کیا تھا اور روٹی کپڑا اور مکان پاکستان پیپلز پارٹی کا نعرہ ہے منشور میں مہاجرین جموں وکشمیر کی آباد کاری اور حقوق کا تحفظ کیا جائے گا.

Related Articles

Back to top button