لیپہ کے عوام نے تریڈا شریف تک پختہ سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کر دیا

مظفرآباد (خبرنگارخصوصی)سائیں مٹھا بابا سرکار کے 103واں عرس مبارک کی تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں۔ ہزاروں کی تعداد میں زائرین کی دربار پرحاضری سکیورٹی کے بہترین انتظامات دربار پر حاضری دینے والے ذائرین کو انتظامیہ کی طرف سے چٹ جاری کی گئی۔ 13روزہ عرس مبارک کی تقریبات اختتام پذیر ہوگئی۔ اختتامی دعائیہ تقریب میں وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی امیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر، ملک نعیم، جہانگیر حسین اعوان، الیاس اعوان، حفیظ قریشی، منظور موجی، شیخ ارشاد، راجہ ظہیر، طارق اعوان، واجد اعوان، ماجد اعوان نے بھی شرکت کی۔ مقبوضہ کشمیر کی آزادی پاکستان کی سلامتی پاک فوج کے حق میں امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔ سڑک کی خرابی کے باعث ذائرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ عوامی حلقوں نے وزیرحکومت دیوان علی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ تریڈ ا شریف دربار کو جانے والی سڑک کی پختہ اور کشادہ کیا جائے۔ ذائرین کی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔ پارکنگ کیلئے جگہ نہ ہونے کی وجہ سے خواتین بچوں کو پیدل سفر کرنا پڑتا ہے۔



