مظفرآباد

حکمرانوں نے مسئلہ کشمیر کو بیرونی دوروں اور عیاشی تک محدود کر دیا، سعد انصاری

میرپور(بیورو رپورٹ)کور ممبر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سعد انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی دسمبر میں حکومت نے جو معائدہ کیا اس پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوا جب بھی پرامن مزاکرات کی راہ ہموار ہوئی حکومتی نمائندے اور حکمران ہمیں راء کا ایجنٹ کہہ کر مزاکرات کے عمل کو سبوتاژ کر دیتے ہیں یہ بات انہوں نے کشمیر پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر دانش راجہ ایڈووکیٹ، نازیہ شاہ ایڈووکیٹ، محسن خلیل میر، چوہدری عاصم، مرزا ساجد ایڈووکیٹ،نسرین ملک، غلام جیلانی اور دیگر بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء کو بھی مزاکراتی عمل سے قبل حکومت آزادکشمیر نے اپنی بریفنگ میں گمراہ کیا، وفاقی وزراء سے مزکرات میں بھی سب سے پہلے دسمبر کے معائدے پر بات کی تمام چیزیں ڈسکس کرنے کے بعد چارٹر آف ڈیمانڈ پر بات شروع کرنے سے پہلے ہم نے کہا کہ آپکی حکومت ہمیں راء کا ایجنٹ کہتی ہے تو وفاقی وزراء نے کہا کہ اگر آپ راء کے ایجنٹ ہوتے تو ہم اسلام آباد سے آپکے پاس نہ آتے وفاقی وزراء سے کہا ہے کہ وفاق کے جو منصوبے آزادکشمیر میں لگے ہوئے ہیں انکی حق ملکیت میں کشمیریوں کو شامل کیا جائے ائیر پورٹ کے حوالے سے ہم نے توجہ دلائی تو انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ کا وزیراعظم پاکستان نے پہلے ہی کہہ دیا ہے

Related Articles

Back to top button