شوکت جاوید میر کا یوسی نڑدجیاں‘چھم کا دورہ، عوام نے مسائل کے انبار لگا دیئے

چناری،ھٹیاں (محاسب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی شوکت جاوید ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر کا حلقہ سات کی یونین کونسل نڑدجیاں کے مضافاتی علاقوں چھم کا دورہ، عوام نے مسائل کے انبار لگا دیئے محکمہ برقیات کی غفلت برفباری سے سردی کی شدت میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ سکولوں و ہسپتالوں میں عملہ کی غیر غیر حاضری اور وسائل کی عدم فراہمی پر احتجاج جبکہ چھتریاں کے خوبصورت ترین دلکش مناظر والے سیاحتی مقام پر بنیادی ریسٹ ہاؤسز تعمیر کرنے اور چھم آبشار کی تزئین و آرائش رابطہ پل کی تعمیر کیلئے حکومتی اقدامات کا مطالبہ عوام نے احتجاجی مظاہرے کرنے کی ڈیڈ لائن دے رکھی تھی جو ترجمان وزیراعظم شوکت جاوید میر کی یقین دہائی پر غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی اس موقع پر عوام علاقہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر نے کہا کہ حزب اختلاف میں جس طرح پوری قوت اور اخلاص سے جدوجھد جاری رکھی اسی استقامت سے حکومت میں اسی جذبے سے مستقبل میں میرے ایمان کا جزو لاینفک ہے میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نظریاتی پیروکار ہوں ڈرنے جھکنے بکنے جیسے بے توقیری والے الفاظ ہماری جہد مسلسل والی ڈکشنری میں درج ہی نہیں مصلحتوں کی فصلیں بنا کر مفادات حاصل کرنا ہمارا شیوہ نہیں پارٹی قیادت نے عزت و تکریم کیلئے حکومت سیٹ اپ میں شامل کیا جس پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور انچارج سیاسی امور چوہدری ریاض وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور سمیت ساری قیادت پارلیمانی پارٹی کا شکر گزار ہوں یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ باوجود ساری نیک نیتی کے وزیر تعلیم نے تین ماہ میں مشاورت تو درکنار کبھی فون کی زحمت بھی گوارہ نہیں کی جب میں رابطہ کرتا ہوں تو انکا عملہ بھی جواب نہیں دیتا بس میں اپنے قائدین چوہدری ریاض اور وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے سارے حالات بتا کر پورے حلقے کا اجلاس طلب کر اجتماعی رائے سے قیادت کو سفارشات پیش کریں گے پارٹی ہمارے اوڑھنا بچھونا اور وارثت حیات ہے جن لوگوں کی حلق سے نیچے پیپلز پارٹی کے نظریات اترتے اٹک چکے ہیں انکو سرجیکل سپشلسٹ کی خدمات حاصل کرنی چاہئے پارٹی میں شامل ہو کر نظریاتی کارکنوں کا تمسخر اڑانے والی بھی مصدقہ اطلاعات بھی میرے پاس ہیں ترقیاتی روزگاری استحصال اور عزت نفس میں تنگ نظری کا رویہ صاحب اختیار شخصیات کے اپنے گلے کا پھندا ثابت ہو گا شوکت جاوید میر نے کہا کہ جن کھٹن سیاسی دشواریوں میں مجھے ٹکٹ ملا اور پارٹی کے وفادار جیالوں نے چھ ہزار ووٹوں کا مینڈیٹ دیا اور پارٹی تنظیموں رہنماؤں کارکنوں کے تعاون سے ہم نے دن رات محنت سے بلدیاتی انتخابات میں تین ہزار کا اضافہ کیا دو ممبران ضلع کونسل اور لوکل کونسل کے ممبران پارٹی ٹکٹ پر جیتے پیپلز پارٹی کا حلقہ سات میں اتحاد و اتفاق پورے آزاد کشمیر میں ایک مثال ہے جس کی وجہ سے کئی کرداروں کے پیٹ میں مروڑ پڑتے ہیں شوکت جاوید میر نے کہا کہ ہم خلوص اور ایمان کامل سے وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی کا دست و بازو بن کر سیاسی عمل سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں حلقہ سات کا سیاسی منظر نامے بالکل نظر انے کے سو فیصد مختلف ہے نماز وتر واجب ہونے کی روح کے مصداق پر حلیف انکے عمل پیرا ہیں اسی لئے میرا مؤقف ہے کہ ہم سیاسی لوگ ہیں پندرہ پنچاب یا بلوچ رجمنٹ میں نہیں کہ وسل کی اواز پر کھڑے اور وسل پر اپنا رخ موڑتے رہیں ہم ان خوش بخت انسانوں میں سے ہیں جس کو پارٹی نے حلقہ سات میں متفقہ طور پر سیاسی فیصلوں کا اعتماد دیا، وسائل کے فقدان کے باوجود عوام اور تمام مکاتب فکر کے زعماء دعا کے ساتھ دوا بھی دیتے عزت و تکریم سے نوازتے ہیں اسی لئے وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی عوام دوست پالیسیوں پر ہمہ وقت خدمت خلق میں مگن رہتے ہیں اس سے قبل چھم پہنچنے پر ترجمان وزیراعظم شوکت جاوید میر مقدس اقبال خواجہ فیضان الحق قریشی کا فقید المثال استقبال کیا گیا پارٹی عہدیداروں کارکنوں اور عوام علاقہ ان کے گلے میں ہار ڈالے اور خوش آمدید کہا شوکت جاوید میر نے جامع مسجد حضرت عمر فاروق میں پہلے جمتہ المبارک کی ادائیگی کی ایمان افروز روح اجمتاع میں علامہ مشتاق قادری کی دعوت پر شرکت کی اور مدثر منظور کے دادا محترم سمیت مرحومین کے گھروں میں جا کر فاتحہ خوانی کی اس موقع پر اہم شخصیات نے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے امیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر کو ٹکٹ دینے کیلئے بھرپور جدوجھد جاری رکھنے کا عزم کیا شوکت جاوید میر نے شاندار استقبال اور ہمیشہ سے تعاون پر شکریہ ادا کیا افواج پاکستان کے پانڈو سیکٹر چھم لیپہ ویلی سمیت لائن آف کنٹرول پر عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور تحفظ فراہم کرنے پر چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر قومی سلامتی کے اداروں کا اجتماعی شکریہ ادا کیا




